تحریر: محمد عامر رفیع (کوآرڈینیٹرجماعت اسلامی (ضلع قائدین) جناح ٹاؤن، جنرل سیکرٹری : پاکستان بزنس فورم، کراچی)
جناح ٹاؤن… ایک ایسا علاقہ جو اب ماضی کی محرومیوں سے نکل کر روشنی، ترقی اور کردار کی نئی راہ پر گامزن ہے۔ برسوں کے مسائل اور غفلت اب ماضی کا حصہ بننے جا رہے ہیں، کیونکہ جناح ٹاؤن اب بدل رہا ہے—بنیادی سہولیات، اخلاقی اقدار، اور عوامی خدمت کے سنگم کے طور پر۔
یہ تبدیلی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے وژن کی روشنی میں ممکن ہو رہی ہے، جنہوں نے خدمت، دیانت اور ترقی کو اپنے منشور کا مرکز بنایا۔
ترقیاتی اقدامات میں شامل
O معیاری ماڈل اسکولز کا قیام
O خوبصورت، سہولیات سے بھرپور ماڈل پارکس، پلے گراؤنڈز
O سڑکوں کی استرکاری اور مرمت، تاکہ آمد و رفت میں آسانی ہو
O ماڈل فوڈ اسٹریٹس، جو تفریح اور کاروبار دونوں کو فروغ دے
O ہر یو سی میں ماڈل وارڈز ، جہاں صفائی، روشنی، اور ترقی مثالی ہو
O جناح ٹاؤن کے داخلی و خارجی راستوں کی خوبصورتی ، جو علاقے کی شناخت بنے
O چورنگیوں اور دیگر اہم مقامات کی تزئین و آرائش، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ
اور سب سے اہم بات:
یہ تمام کام جلد ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔
یہ کوئی دعویٰ نہیں بلکہ عمل کی گواہی ہے جو عوام خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔
ان منصوبوں کا جلد افتتاح ہو گا *بدست مبارک جناب منعم ظفر خان صاحب ، امیر جماعت اسلامی ضلع قائدین کراچی، جو اس بدلے ہوئے جناح ٹاؤن کے معماروں میں شامل ہیں۔
یہ سب کچھ صرف ترقیاتی منصوبے نہیں بلکہ کردار کی بحالی، خدمت خلق اور انصاف پر مبنی نظام کی جانب قدم ہے۔
آئیں! اس تبدیلی کا حصہ بنیں۔
رضوان عبدالسمیع (ٹاؤن چیئرمین) کے ساتھ مل کر تعمیر کریں:
بدلتا ہوا جناح ٹاؤن: کردار، خدمت اور ترقی کا نشان
اب صرف نعرہ نہیں، ایک حقیقت بن رہا ہے۔