Advertisement

چوتھی میرا برانڈ پاکستان کی تیاریاں | خواتین کے لیے پہلی مرتبہ خدیجۃ الکبریٰ بزنس حب

پاکستان انٹر نیشنل بزنس فورم کے زیر اہتمام چوتھی میرا برانڈ پاکستان نمایش کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں ۔ اسٹالز کی بکنگ تقریبا نوےفیصد سے زاید ہو چکی ہے، تاریخ میں پہلی بار خواتین کے لئیے خصوصی رعایت پر خدیجتہ الکبری بزنس حب قائم کیا جارہا ہے جس میں بزنس کرنے والی خواتین کو اپنی مصنوعات کے فروغ کا خصوصی موقع ملے گا ۔اس حوالے سے پاکستان انٹر نیشنل بزنس فورم کراچی کے صدر سہیل عزیز اور جنرل سیکریٹری محمد عامر رفیح نے کراچی پریس کلب میں کراچی بھر کے کالم نگاروں اور کامرس رپورٹرز دے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں تین اور چار جنوری کو ہونے والی چوتھی میرا برانڈ پاکستان نمایش اس مرتبہ پورے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہورہی ہے اور تمام چھ ہالز اس مقصد کے لئیے استعمال ہورہے ہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم نے اس سال خواتین کے لئیے خصوصی اہتمام کیا ہے اور خدیجتہ الکبری بزنس حب قائم کیا ہے جس میں خواتین تاجروں اور مصنوعات فروخت کرنے والی خواتین کو بہت کم قیمت پر اسٹالز دئیے ہیں تاکہ ان کی ہمت افزائی ہو اور وہ بھی معاشی ترقی میں حصہ لے سکیں۔

سہیل عزیز اور محمد عامررفیح کے ساتھ بزنس فورم کراچی چیپٹر کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ دوروز میں چارلاکھ سے زیادہ افراد کی شرکت متوقع ہے چارسو کمپنیاں اس میں شریک ہیں۔
اس موقع پر بزنس فورم کراچی کے نائب صدر سید عمیرالدین، جوائنٹ سیکریٹری منصور احمد، بزنس فورم یوتھ کے صدر احتشام نقوی اور میڈیا کوآرڈینیٹر بلال گوہر بھی موجود تھے۔ سہیل عزیز نے بتایا کہ اس موقع پر ٹیکنو فیسٹ بھی ہورہی ہے، جس میں نوجوانوں کی تیار کردہ مصنوعات اور ،اے آئی پر مبنی پروجیکٹس بھی متعارف کرائے جائیں گے ۔ملک کی تقریبا تمام بڑی کمپنیاں اس ایکسپو میں شریک ہورہی ہیں ۔ اس ٹیکنو فیسٹ میں ہماری جین زی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔

اس کے علاوہ بچوں کی دلچسپی کے لئیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ ایکسپو انتظامیہ نے خصوصی کوپن جاری کئیے ہیں جن میں مختلف برانڈز نے انعامات کا اعلان کیا ہے اور دوروز تک مسلسل ہر ایک گھنٹے پر قرعہ اندازی کے زریعہ انعامات دئیے جائیں گے جن میں عمرے کے ٹکٹس ، موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی اشیا شامل ہونگی۔ چوتھی میرا برانڈ پاکستان ایکسپو کے لئیے خصوصی انتظامات کئیے گئے ہیں۔ ایک سے زیادہ داخلے اور باہر جانے کے راستے بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح پارکنگ کے بھی خصوصی انتظامات ہوں گے۔ ایگزیبیٹرز اور خصوصی مہمانوں کے لئیے خصوصی پاسز بھی جاری کئیے جائیں گے۔ اس موقع پر حاضرین کے مختلف سوالوں کے جوابات بھی دیئے گئے۔
خواتین کالم نگاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، سینئیر کالم نگار نصرت مرزا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: