Advertisement

چوتھی میرا برانڈ پاکستان کی ریکارڈ کامیابی

چوتھی میرا برانڈ پاکستان ایکسپو 2026 نے ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام ہونے والی نمایشوں کےگزشتہ تمام ریکارڈ توڑدئیے، یہ نمایش عوام کی شرکت اور کمپنیز اور برانڈز کے اعتبار سے بھی تمام سابقہ ریکارڈز سے زیادہ بڑی رہی پہلے روز ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،دوروز میں چارلاکھ سے بھی زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔
ایکسپو میں 400 سے زاید برانڈز اور 200 کمپنیز نے شرکت کرکے پاکستان کے ہر شعبے میں متبادل مصنوعات کا لوہا منوالیا، گھریلو استعمال کی اشیا ، کپڑے ،ملبوسات، قالین، اشیائے خورو نوش،بیکری مصنوعات، فاسٹ فوڈ، پیکیج فوڈز،الیکٹرانک آئٹمز،جیولری، موٹر سائکل، کھلونے، کچن آئٹمز، اسٹیشنری اور دیگر بہت سی اشیا کے علاوہ الخدمت، دہلی پنجابی سوداگران، عثمان پبلک اسکول، دارارقم،ریحان اسکول ،بنکوں سمیت درجنوں ادارے شریک ہوئے۔
چند برس قبل صرف ایک ہال سے شروع ہونے والی نمایش پہلی مرتبہ چھ ہالز میں منعقد کی گئی لیکن اس مرتبہ نمایش میں ایکسپو سینٹر کی گنجایش کم پڑ گئی، اس مرتبہ بھی تمام لوگوں کی دلچسپی کی اشیا تھیں خصوصا عورتوں اور بچوں نے بہت زیادہ انجوائے کیا۔کھانے پینے، اسٹیشنری، مسالہ جات ، کاسمیٹکس، خوشبویات اور گھریلو استعمال کی اشیا کے اسٹالز پر زبردست رش دیکھنے میں آیا دوسرے روز بھی وقت ختم ہونے کے باوجود لوگ اندر جانا چاہتے تھے۔
بیشتر شرکا نے مطالبہ کیا کہ نمایش گاہ کی گنجایش بڑھائی جائے اور تین روزہ کیا جائے۔ اس نمایش میں بڑے پیمانے پر عوام نے رمضان کی خریداری کرلی، تاجروں نے بھی ہول سیل کے سودے کئیے،اور تاجروں اور گاہکوں اور تاجروں اور تاجروں کے درمیان بھی خوب کاروبار ہوا،ایک اندازے کے مطابق مجموعی طور پر دوروز میں ایک ارب سے زیادہ کی خریدو فروخت اور سودے ہوئے۔
چھوٹے تاجروں اور نئے تاجروں کے لئیے بھی میرا برانڈ بہترین تجربہ رہا، کئی لوگوں نے نیا کاروبار شروع کیا ہے اور ان کا تاثر ہے کہ اگر وہ ایکسپو کے باہر اپنا کاروبار سروع خرتے تو سوچتے ہی رہ جاتے کس کو بتسئین کس طرح لوگوں تک پہنچیں،مال نکلے گا کیسے،لیکن سارے سوالوں کا جواب پہلے دوگھنتے مین مل گیا ، ہم نے سپنے ممکنہ گاہکوں کی جو فہرست بنائی تھی، اس سے کہیں زیادہ گاہک ہمارے اسٹال پر ائے، بساط کھجور کے سسٹال پر تین بجے تک اسٹاک ختم ہوگیا ، دوبسرہ لسیا ھیس وہ بھی ختم ہوگیا ،اور نئے ارڈرز سلگ ملے ، انہیں دوسرے دن اصافی مال لانا پڑا اور تمام مال فروخت کرکے گئے، کوئی اسٹال والا ،نیا اور پرانا چھوٹا یا بڑا پریشان نہیں تھا یا نقصان کا شکوہ نہیں کررہا تھا، یعنی سب اعتماد لے کر گئے ۔ اور یہی میرا برانڈ پاکستان کی کامیابی کا اعلان ہے۔
اس مرتبہ ایکسپو میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ٹیکنو فیسٹ نے بھی کامیابی کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ٹیکنوفیسٹ کا سی ای او سیشن بھی نوجوانوں کے لئیے امید کی کرن ثابت ہوا۔ اس سے باصلاحیت نوجوانوں کے لئیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔نمایش کا افتتاح امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن اور ایف پی سی سی آئی کے تنویر فیاض مگوں اور کراچی چیمبر کے جاوید بلوانی نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس تقریب سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ نے بھی خطاب کیا۔اور ٹیکنو فیسٹ کا افتتاح امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کیا۔
پاکستان بزنس فورم کراچی کے صدر سہیل عزیز اور جنرل سیکریٹری محمد عامر رفیح نے میرا برانڈ نمایش کا کامیاب بنانے ہر اہل کراچی اور تاجر برادری کا شکریہ اداکیا ہر اور کہا ہے کہ یہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا ویژن ہے۔سہیل عزیز اور عامررفیح نے پاکستان بزنس فورم کی جانب سے تمام شرکا کو مبارکباد بھی دی ہے۔انہوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ لوگوں کا تعاون جاری رہا تو آنے والے برسوں میں پاکستانی مصنوعات نہ صرف متبادل کے طور پر مضبوط مقام بنا لیں گی بلکہ معیار بڑھاکر برآمدات میں اضافہ بھی کریں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: