صدقات کی بہت سی اقسام ہیں ، لیکن مال سے صدقہ کرنا لوگوں کے لیے شاید سب سے دشوار مرحلہ ہوتا ہے۔
اس سے فرق نہیں پڑتا کہ دکھنے میں کوئی کیسا لگتا ہے لیکن لوگوں کے لیے آسانیاں پیداکرنے والا یقین جانیں کہ وہ ساری دنیا کاخوبصورت ترین انسان کہلانے کا مستحق ہے۔
سکون پانے کے لیے سکون دینا لازم ہے جب ہم کسی کی خوشی اور مسکراہٹ کی وجہ بنتے ہیں تو اللہ کی خاص مہربانی ہمارے سکون کا باعث بنتی ہے۔
اللہ کریم ہمیں ہمیشہ دوسروں کے لیے اچھا سوچنے اور کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
کتابوں سے تعلق بے وقوفی، غصے، پاگل پن اور خود کو تباہ کرنے سے بچا لیتا اور محبت سکھاتا ہے۔
مطالعے سے سوچ کو نئے زاویے ملتے ہیں۔
پڑھنا دماغ کو تیز کرتا ہے، تخیل کو متحرک کرتا ہے، روح کو جوش دیتا ہے، نظر کو پاک کرتا ہے اور دل کو وسعت دیتا ہے۔
کوشش ہونی چاہیے کہ جہاں سے گزریں ایک اچھی یاد ،اچھے الفاظ ،اچھا رویہ اور کچھ میٹھی یادیں چھوڑ کر جائیں ممکن ہے دوبارہ وہاں سے گزر ہی نہ ہوپائے۔
اللہ تعالی ہم سب کو توفیق عطا فرمائے ۔