Advertisement

انویسٹرز فورم کانفرنس :آؤ پاکستان کو مضبوط بنائیں

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ نے سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی نمائندہ تنظٰیم پاکستان انوسٹرز فورم کے ساتھ مل کر” آؤ پاکستان کو مضبوط بنائیں” کے عنوان سے7 جنوری 2025 کو الکرم البلاد ہوٹل مدینہ المنورہ روڈ البغدادیہ میں پاکستان انوسٹرزفورم کی میزبانی میں ایک پْروقار تقریب منعقد کی۔
تقریب میں پاکستانی اور سعودی کمیونٹی کی معزز شخصیات، کاروباری حضرات، قونصلیٹ کے افسران اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فورم کی تنظیم نوکے بعد کی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل پاکستان متعین سعودی عرب خالد مجید تھے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں انوسٹرز فورم کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی کی تعریف کی۔ قونصل جنرل نے فورم کے چیئرمین معروف بزنس مین چودھری شفقت محمود اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی کہ انھوں نے پاکستان کے سرمایہ کاروں کو نہایت قلیل مدت میں سعودی عرب لاکرمقامی بزنس مینوں سے متعارف کرایا۔ یہ ہی مقصد ہے اس فورم کا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی ایک موئثر آواز بنکر پاکستان کا نام روشن کریں۔ یہاں مقررین نے اپنے اپنے تجربہ کے مطابق اچھی اچھی تجاویز دی ہیں۔
پاکستانیوں نے مملکت کی تعمیر و ترقی میں شب و روز محنت کی ہے۔ انوسٹرز فورم کوآفس کی جگہ دیں گے۔ لیکن شرط ہے آپ لوگ اچھا اورکسی بھی سیاست سے بالا تر ہوکر پاکستان کیلئے بھر پور کام کریںتو پاکستان قونصلیٹ ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔انھوں نے تجویز دی کہ فورم اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی وہب سائٹ، واٹس آپ گروپ، ٹویٹر اکاؤنٹ، انسٹاگرام وغیرہ بنائیں اور زیادہ سے زیادہ کاروباری لوگوں ممبر بنائیں۔ ہمارے دروازے ہمیشہ کی طرح آپ لوگوں کے لئے کھولیں ہیں۔
کمرشل قونصلرسعدیہ خان نے کہا اس سال فروری کے اوائل میں جدہ میں پاکستانی مصنوعات کی تین روزہ نمائش منعقدہوگی، جس میں پاکستان سے 130 کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانی کاروباری حلقوں کی خواہش تھی کہ سعودی عرب ایک نمائش کا اہتمام ہو جس میں صرف پاکستانی صنعت کاروں شامل ہوں، امید ہے کہ اس نمائش سے سعودی عرب اور پاکستان کے تجارتی حجم میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
قبل ازیں فورم کے چیئرمین چودھری شفقت محمود نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انھوں نے فورم کی کاکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی سہولیات کیلئے چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں اور دیگر متعلقہ اداروں سے ملاقات کی جہاں انہیں سعودی اداروں سے بھر پورحمایت حاصل ہوئی۔شفقت محمود نے کہا کہ فورم بہت جلد سعودی عرب میں طب کے حوالے سے بھی ابتداء کرے گا جسکے لئے ہمیں حمایت حاصل ہوئی ہے۔ انھوں نے اس بات پر فخر کیا کہ سعودی عرب سے پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والا ذرمبادلہ ہرملک سے زیادہ ہے۔ اسکے لئے چوہدری شفقت نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے اگر پاکستانی بنکوں کے ذریعے300 ڈالرز پاکستان بھیجے تو ہماری معیشت مزید ترقی کی طرف گامزن ہوگی۔
تقریب سے پاکستان کے پریس قونصلر چوہدری عرفان، فیصل طاہرخاناور فورم کے بانی اراکینڈاکٹر محمد نقاب خان، سلمان آرائیںاور یونس عنایت نے بھی خطاب کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کیئے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ظہیر احمد نے سر انجام دیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: