بانی تبلیغی جماعت حضرت مولانا الیاس رحمتہ اللہ علیہ نے ایک شخص کو کہا.کہ اللہ کے راستے میں جاؤ
اس شخص نے کہا کہ مولانا صاحب جب میں فارغ ہو جاؤں تو تب جاؤں گا۔
مولانا نے کہا کہ 4 بندے فارغ ہیں۔
جو قبرستان میں پڑے ہیں یہ دنیا کے کاموں سے فارغ ہیں آپ ایسا ہونا چاہتے ہو اُس نے کہا نہیں۔
اسپتالوں میں مریض پڑے ہیں وہ کاموں سے فارغ ہیں
وہی ہونا چاہتے ہو اُس شخص نے کہا کہ نہیں۔
جیلوں میں جو لوگ ہیں وہ دنیا کے کاموں سے فارغ ہیں ویسا ہونا چاہتے ہو اُس نے کہا کہ نہیں۔
جو پاگل ہوتے ہیں جو عقل سے فارغ ہوتے ہیں وہ دنیا کے کاموں سے فارغ ہیں ویسے بننا چاہتے ہو
اُس شخص نے کہا کہ نہیں۔
پھر مولانا نے کہا کہ اب آپ بتاؤ اور کون فارغ ہے دنیا کے کاموں سے؟آپ کاموں کو آگے پیچھے کرکے نکلو اللہ کے راستے میں۔