Advertisement

شارجہ میں جشنِ آزادی کی پروقار اور رنگا رنگ تقریبات

قونصل جنرل حسین محمد ، ویلفیر قونصلر جنید مرتضی، پریس قونصلر صالح محمد کی خصوصی شرکت
پاکستان سوشل سینٹر کا عملہ خاص طور پر بابا محمد اعظم، محمد ثاقب، محمدحاشر کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش رہے۔

متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
پہلی تقریب 14 اگست اور دوسری تقریب 16 اگست کی شام منعقد کی گئی ۔
14 اگست کی شام منعقد ہونے والی تقریب ایچ اے ایونٹ کے روح رواں حافظ عبدالرؤف، عبدالوھاب اور سلطان کی مشترکہ کاوشوں اور دوسری تقریب پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر محترم جناب خالد حسین چوہدری، ڈایریکٹر محترم جناب عمران اسلم،کلچرل ہیڈ محترم صائمہ نقوی ، جناب فراز احمد صدیقی اور دیگر اعلی عہدیدان کی سرپرستی میں منعقد کی گئی، تقریبات میں پاکستانی کمیونٹی، بزنس کمیونٹی، بچوں ، بڑوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان سوشل سینٹر کا عملہ خاص طور پر بابا محمد اعظم، محمد ثاقب، محمدحاشر کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش رہے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے قاری ابوبکر نے کیاجبکہ نظامت کے فرائزض شفقت چیمہ ، جہانزیب اور حافظ عبدالروف نے انجام دئے،. . . . . . . . . تقریب میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانوں کی دھن سے پورا ہال گونج اٹھا۔ بچے، خواتین اور مرد سبز و سفید ملبوسات میں ملبوس اور ہاتھوں میں پاکستانی پرچم لیے وطن کی محبت کا شاندار اظہار کر رہے تھے۔ ہال کو سبز و سفید جھنڈیوں اور روشنیوں سے اس طرح سجایا گیا تھا کہ ہر سمت پاکستان کا رنگ چھایا ہوا تھا۔ اسٹیج کے پس منظر میں بڑا پاکستانی پرچم لہرا رہا تھا، جبکہ روشنیوں کا ہلکا سا ہالہ تقریب کو مزید دلکش بنا رہا تھا۔. . . . . . . . . . اس موقع پر مقامی فنکاروں اور بچوں نے ملی نغمے پیش کیے، جنہیں سن کر حاضرین جذباتی ہو گئے اور پرجوش تالیاں بجا کر داد دی۔ شرکاء میں تحائف اور اسناد تقسیم کی گئیں . .
تقریب میں بچوں نے ٹیبلوز اور ملی نغموں پر اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دل موہ لئے علاوہ ازیں فنکارؤں نے اپنی مسحور کن آوازوں میں ملی نغمے گا کر حاظرین کے دل جیت لئے ۔فنکاروں میں نوید بٹ، ڈاکٹر جی، علی عمران، عزیز بنگش،مونا ملک اور سروں کا سلطان شامل تھے،
شرکاءنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ
“پاکستان ہماری پہچان اور ہماری اصل ہے۔ ہم جہاں بھی رہیں، اس کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا اور کوشش کرتے رہیں گے۔ آج کی یہ تقریب بیرونِ ملک بسنے والے پاکستانیوں کے دل میں موجود وطن کی محبت کا زندہ ثبوت ہے۔
“قونصل جنرل حسین محمد” نے کہاکہ انہیں پاکستان سوشل سینٹر آکر اچھا لگتاہے، یہاں کی کمیونٹی کا جذبہ قابل دید ہے ، آج ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم بیرون ملک رہتے ہوئے پاکستان کی شناخت کا ذریعہ بنیں گے ۔ ہم پاکستان کے وقار کو مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان سوشل سینٹر کے صدر جناب خالد حسین چوہدری نےکہاکہ آج کادن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماربزرگوں نے پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے کتنی قربانیاں دیں۔ آپ نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔جناب عمران رفیق نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ کلچرل ہیڈ صائمہ نقوی نے وطن سے دور رہنے والوں کے جذبات کی عکاسی کی ۔ طلبا کے درمیان تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
معروف کمیونٹی شخصیت حافظ عبد الرؤف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ:
“یومِ آزادی ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن محض جشن منانے کا نہیں بلکہ اس عزم کو تازہ کرنے کا دن ہے کہ ہم پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی صلاحیتیں اور وسائل وقف کریں گے۔”
آخر میں پاکستان کی سلامتی، یکجہتی اور خوشحالی کی دعاؤں اور کیک کٹنگ کے ساتھ تقریبات اپنے اختتام کو پہنچیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: