ندیم بابر نے قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ کا میچ کراچی بلوز سے فیصل اباد ریجن کے خلاف کھیلا جبکہ اپنے پروفیشنل کرکٹ کا اغاز پیٹرنز ٹرافی گریڈ ون کا فرسٹ کلاس میچ پاکستان کسٹم کی جانب سے الائیڈ بینک جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل کر کیا اس کے علاوہ دیگر ڈیپارٹمنٹ میں (2) ۔ پاکستان اسٹل مل (3)-کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کے ای ایس) (4) – پاکستان نیوی (5) ڈیفنس اؤسنگ اتھارٹی ( ڈی ایچ اے) ایز ے کیپٹن (6)-پاک سعودی انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ (7)- کرکٹ سعودی انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ ایزے کیپٹن شامل ہیں۔
محمد ندیم بابر نے اب تک ڈیپارٹمنٹل کرکٹ اور ریجنل کرکٹ فرسٹ کلاس اور پی سی بی پیٹرن ٹرافی گریڈ ٹو لسٹ اے ون ڈے اور ولز کپ ملا کر 100 سے زائد میچز کھیل چکے ہیں. روز ے معاش کے لیے جنوری 1992 میں سعودی عرب کے شہر ریاض ائے اور یہاں بھی ان کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار سنچری اور اسی میچ میں پانچ کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا اور اپنے ہاف سیزن میں ایک ہزار سے زائد رن بنانے والے پہلے کھلاڑی بنے جس میں چار ڈبل سنچریاں بھی شامل تھی انہیں انٹر سٹی میچوں کے لیے ریاض کی ٹیم میں کپتان سلیکٹ کیااور انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں جدہ کرکٹ لیگ کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں دو سینچریاں بنا کر پورے سعودی عرب میں اپنا نام بنا لیا اس کے بعد انہیں سعودی عرب کی ٹیم میں سلیکٹ کیا گیا اور شارجہ میں ہونے والے ڈے نائٹ میچ میں بھی انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی میچ میں سعودی عرب کی ٹیم کی جانب سے شاندار سنچری بنائی اور یوں ان کی پرفارمنس کا سلسلہ اج تک جاری ہے۔

وہ سعودی عرب کی تمام ہی ایسوسییشن کی خلاف کپتان کی حیثیت سے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر چکے ہیں جبکہ ریاض کرکٹ ایسوسیشن کی کپتانی کرتے ہوئے نیشنل چیمپین شپ میں ار سی اے کو نیشنل چیمپین بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں اور سعودی عربیہ کی نیشنل ٹیم کی جانب سے کئی انٹرنیشنل ٹورز کر چکے ہیں وہ ملیشیا میں ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچز میں سعودی عربیہ کی نیشنل کرکٹ ٹیم کی کپتان تھے اور ان کی شاندار کپتانی میں سعودی عرب کرکٹ ٹیم نے کئی اہم میچز جیتے اور کہی اہم ریکارڈ بنائے وہ سعودی عرب کی نیشنل ٹیم کی جانب سے گلف کی تمام ہی ممالک کے خلاف عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر چکے ہیں وہ اب تک ریاض کرکٹ ایسوسییشن کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں 235 سے زائد سینچریاں بنا چکے ہیں اور 2000 سے زائد کھلاڑیوں کو اؤٹ کرنے کا منفرد ریکارڈ رکھتے ہیں اسی لیے محمد ندیم بابر کی ریکارڈ ساز کارکردگی کی بنیاد پر انہیں گلف کرکٹ ڈون بریڈ مین کے اعزاز سے نوازا گیا اس کے علاوہ وہ پاکستان کے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی ہسٹری کے پہلے ڈے نائٹ لائیو انٹرنیشنل میچ میں ورلڈ 11 کی جانب سے پاکستان نیشنل ٹیم کے خلاف کھیلے اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس کے علاوہ وہ دو لائیو میچز ایشیا 11 کی جانب سے پاکستان کی نیشنل ٹیم کے خلاف بھی کھیل چکے ہیں محمد ندیم بابر انگلینڈ کی لیگ کرکٹ میں بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر چکے ہیں انہوں نے بتایا میری ساری کرکٹ میں میرے بڑے بھائی محمد انور شہید کا اہم کردار ہے جن کی اندھک محنت اور بھرپور تعاون سے مجھے یہ مقام حاصل ہوا الحمدللہ وہ اب بھی مکمل فٹ ہیں اور پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بھرپور شرکت کرتے ہیں پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو میں اس سال بھی انہوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور وہ سعودی عرب کی نیشنل کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنے کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں اگرسعودی عرب کی نیشنل کرکٹ ٹیم نے ان کے تجربے سے فائدہ اٹھایا تو انشاءاللہ وہ سعودی عرب کی نیشنل کرکٹ ٹیم کو اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرانے اور سعودی عرب کرکٹ ٹیم کا انٹرنیشنل کرکٹ میں درجہ بڑھانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔











