Advertisement

سفارت خانہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے، چودھری بشیر

سعودی دارالحکومت ریاض میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیت چوہدری بشیر احمد نے کہا ہے کہ ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ سفارت خانہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے تاکہ مل کر کمیونٹی کو درپیش چیلنجز کا مؤثر حل تلاش کیا جا سکے۔

وہ اپنی جانب سے سفارت خانہ پاکستان کے افسران کے اعزاز میں ایک پروقارتقریب میں خطاب کر رہے تھے، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں ویلفیئر اتاشی صاعد عزیز، جنت حسین اور وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر شگفتہ زرین نے خصوصی طور پر شرکت کی، جب کہ کمیونٹی رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور سابق منتخب نمائندوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس تقریب کا مقصد کمیونٹی کو درپیش مسائل، فلاحی امور، اور تجارتی مواقع پر کھل کر تبادلہ خیال کرنا تھا۔۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی اور سفارتی اداروں کے درمیان مضبوط روابط وقت کی ضرورت ہیں۔ اس موقع پر ویلفیئر اتاشی صاعد عزیز اور جنت حسین نے ویلفیئر سیکشن کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں پاکستانی ورکرز سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں اور ان کے رہائشی، قانونی اور فلاحی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وطنوں کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شگفتہ زرین نے کہا کہ ان کی وزارت کی کوشش ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو سعودی مارکیٹ میں بھرپور انداز سے متعارف کروایا جائے اور ساتھ ہی سعودی سرمایہ کاروں اور سیاحوں کی پاکستان میں دلچسپی کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سمت میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ تقریب سے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر جٹ، مولانا عبدالمالک مجاہد، وقار نسیم وامق اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ کیا گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: