Advertisement

سنگاپور کے ریسرچ سنٹر اور نت نئی ایجادات

دنیا میں ترقی کے لئے ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ 1400 برس قبل مسلمانوں کی ترقی ہو ، پچھلے 200 برس میں مغرب کی کامیابیاں ہوں یا 21 ویں صدی میں چین کی تیز رفتار ترقی ہو۔۔۔۔۔ ان میں تحقیق اور تجربے نے سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ سنگاپور کمپیوٹر اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، صنعت و حرفت ، تجارت ، صحت ، خوراک ، میڈیسن ، ماحولیات اور شہری سہولتوں کی بہتر فراہمی کے لئے ریسرچ میں مسلسل مصروف عمل ہے۔ اس وقت یہاں پر 50 جدید ریسرچ سنٹر اور بے شمار ریسرچ لیبارٹریاں قائم ہیں۔ ایک چھوٹا ملک ہونے کے باوجود کثیر رقم تحقیقی کاموں پر خرچ کی جا رہی ہے۔ حکومت اور پرائیویٹ ادارے دونوں تحقیق کے کام میں بھر پور حصہ لیتے ہیں۔ سنگاپور کا تحقیق کا سالانہ بجٹ 10 بلین امریکی ڈالر (14 ارب سنگاپور ڈالر) ہے جو اس کے GDP کا ایک فی صد بنتا ہے۔ اس میں سے 6 ارب سنگاپور ڈالر حکومت اور 8 ارب سنگاپور ڈالر پرائیویٹ ادارے خرچ کرتے ہیں۔
A STAR (Agency for Science, Technology & Research)
حکومت کے تحت قائم اس ادارے کے تحت کئی ریسرچ سنٹر قائم ہیں۔ یہ ادارہ 1991 میں National Science Technology Board کے نام سے قائم کیا گیا تھا اور 2002 میں اس کو نیا نام دے دیا گیا۔ اس کا مقصد انسانیت کے نفع کے لئے نئی ایجادات کرنا اور سنگاپور کی مقامی ضروریات کے مطابق تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ تجارت ، صحت ، شہری سہولیات اور سمارٹ ڈیجیٹل سسٹم اس کی ترجیحات ہیں۔ اس کے زیادہ تر تحقیقی ادارے Biopolis اور Fusinopolis میں واقع ہیں۔ اس میں کام کرنے والے سائنسدانوں اور نان ٹیکنیکل سٹاف کی تعداد 5000 دے زائد ہے۔ Biopolis طبی تحقیق کے میدان میں 2003 سے کام کر رہا ہے اور اس کے تحت بڑی کمپنیوں Novartis Abbot، Danone، Protecter Gamble کی جانب سے ریسرچ لیبارٹریاں بنائی گئی ہیں۔ اس وقت یہ ادارہ سنگاپور کی Value Added مصنوعات کا 20 فیصد سے زائد تیار کرتا ہے۔
Fusionopolis انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تحقیق کا کام سرانجام دے رہا ہے۔
2015 میں Fusionopolis 2 کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے ذریعے حکومتی اور پرائیویٹ اداروں کے کام کو اہک لڑی میں پرویا گیا اور لیبارٹریوں کو یکجا کیا گیا۔ اس طرح سائنسدانوں کو یہ موقع فراہم کیا گیا کہ وہ ایک جگہ مل کر کام کر سکیں۔ اس کی لیباٹریوں نے Covid 19 کے دوران وائرس کی معلومات جمع کرنے کے لئے GISAID Database بنایا جس سے دنیا میں کووڈ کے خاتمے میں مدد ملی۔
تحقیقی ادارے جو A STAR کے تحت قائم ہیں:
Biomedical Research Council (BMRC)
بائیو میڈیکل سائنس کے میدان میں تحقیق کی نگرانی کرتا ہے۔ اس کے تحت کئی نئی ادویات کی تلاش کا کام ہو رہا ہے جس کی تفصیل آگے آ رہی ہے۔
Science Engineering Rersearch Council
حکومتی سطح پر سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں ہونے والی تحقیق کی نگرانی کرتی ہے۔
A STAR Graduate Academy (A GA(
تحقیق کے میدان میں وظائف اور فیلو شپ عطا کرتی ہے اور اس مقصد کے لئے یونیورسٹیوں سے رابطہ میں رہتی ہے۔
Enterprise Division
تحقیق کے میدان میں ہونے والی کامیابوں کو رجسٹر کروانے اور تحقیق کاروں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ نئی ایجادات کو انڈسٹری تک پہنچاتی ہے اور ملک کی ترقی میں استعمال کرتی ہے۔
ریسرچ سنٹرز جو A STAR کی زیر نگرانی کام کرتے ہیں۔
Bioprocessing Technology Institute (BTI)
اس کے تحت Biomanufacturing, Cell Therapy, Protein Engineering پر تحقیق کی جاتی ہے۔
Genome Institute of Singapore (GIS)
یہ ادارہ Genomics, Bioinformatics, Precision Medicine کے میدانوں میں جدید تحقیق کرتا ہے۔
Institute of Molecular & Cell Biology (IMCB)
میڈیکل فیلڈ میں Cancer Biology, Stem Cell, Neurobiology جیسے اہم شعبوں میں انسانیت کی خدمت میں سرگرم عمل ہے۔ کینسر سے بچائو اور اعضا کی پیوند کاری پر تحقیق کا انتظام کرتا ہے۔
Institute of Bioengineering & Bioimaging (IBB)
نئے میڈیکل آلات اور مشینوں کی تلاش اور تجربات کے لئے یہ ادارہ قائم کیا گیا ہے جو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
Institute of Material Research Engineering (IMRE(
اس کے تحت تعمیرات میں استعمال ہونے والی اشیا اور Nanotechnolgy پر ریسرچ کی جاتی ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کو مستقبل میں کافی اہمیت حاصل ہو سکتی ہے۔
Institute for Infocom Research (IIR)
تیزی سے فروغ پانے والی Artificial Intelligence, Cybersecurity پر تحقیق اور تجربات کئے جاتے ہیں اس کے علاوہ Robotics اور Wireless Systems پر بھی کام ہو رہا ہے۔ ان میدانوں میں سنگاپور تیزی سے آگے بڑھنے کا عزم رکھتا ہے۔
Institute of High Performance Computing (IHPC)
کمپیوٹر کے میدان میں نئی منزلیں طے کرنے کے لئے ریسرچ جاری ہے۔ اس کے ساتھ AI پر بھی کام کیا جاتا ہے۔
Singapore Institute of Manufacturing (SIMTech)
انڈسٹری میں پیداوار بڑھانے اور اخراجات کم کرنے کے طریقوں پر تحقیق کی جاتی ہے۔
National Metrology Center (NMC)
ہر قسم کے تعمیراتی مٹیریل کو جانچنے اور اس کو بہتر بنانے کا کام کیا جاتا ہے۔
2011 سے 2015 تک A STAR نے 9 ہزار کے قریب انڈسٹری پراجیکٹس پر کام کیا۔ اسی دوران ایک ہزار سے زیادہ لائیسنس کے معاہدے مکمل کروائے۔ دس برس قبل کے مقابلے میں اب اس کا کام کئی گنا بڑھ چکا ہے۔
یونیورسٹی کے تحت قائم ریسرچ سنٹر
نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے تحت کئی تحقیقی ادارے قائم ہیں جن میں NERI ایک بڑا مرکز ہے۔
(NERI ( NUS Environmental Research Institute)
اس کا بنیادی مقصد ماحولیات ، موسمی تبدیلیوں ، خوراک ، زرارعت اور غذائیت پر تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ یہ حکومتوں اور دیگر اداروں سے رابطے میں رہتا ہے۔ وقت کی ضرورتوں اور تبدیلیوں کو پیش نظر رکھ کر ملک اور خطے کی بہتری کے لئے کام کرتا ہے۔ یہاں پر ایک جدید لیبارٹری موجود ہے جو تحقیق کاروں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ تجزیہ کے لئے آنے والے نمونوں کو ایک اچھے طریقے سے جمع کرکے ان کے نتائج فراہم کئے جاتے ہیں۔ ان میں موجود اجزا کی تفصیل فراہم کی جاتی ہے۔ اس میں کام کرنے والے سائنس دان اور ٹیکنیشنز نہایت تربیت یافتہ ہیں اور تحقیق کا اعلی معیار برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ یہاں پر مضر صحت اشیا کے نمونے بھی آتے ہیں اس لئے کام کرنے والوں کی صحت اور دیکھ بھال کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ اس میں موجود چند جدید مشینوں کے نام اختصار کے ساتھ دئے جا رہے ہیں۔
UPLC- Q Trap MS
UPLC – QQQ
UPLC – QToF / GC – QQQ
GC – QToF / ICP – MS
صحت اور ماحولیات کو نقصان پہنچانے والی اشیا گیس ، مائع یا ٹھوس حالت میں پائی جا سکتی ہیں۔ اس سنٹر میں مضر صحت اشیائے خورد ونوش ، غیر صاف پانی ، پینے کے مشروبات ، فضائی آلودگی اور موسمی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کام کیا جاتا ہے۔ صحت مند قدرتی اشیائے خوراک کی بہتر پیداوار اور ان کو محفوظ رکھنا اس کے کام کا ایک اور میدان ہے۔
جغرافائی طور پر سنگاپور ایک درمیانی زون میں واقع ہونے کی بنا پر شمال اور جنوب دونوں جانب سے آنے والی ہوائوں اور بادلوں سے متاثر ہوتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیاں کئی لحاظ سے اس پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ لہذا اس جزیرے میں ماحولیات پر مسلسل نظر رکھنی پڑتی ہے۔ آس پاس کے سمندروں میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی تحقیق کا کام کیا جا رہا ہے۔
شہروں میں پیدا ہونے والے غذائی مواد کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوگا کہ زمین کے مناسب استعمال ، پانی کا زیادہ استعمال اور مصنوعی کیمیکلز کی ضرورت اور غذائی فوائد کے لحاظ سے کافی بہتری لائی جا سکتی ہے۔ شہروں میں تیزی سے بڑھتی ہوئی فارمنگ کے لئے زمین کی فراہمی ، موسمیاتی تبدیلیاں اور پانی کا احتیاط سے استعمال اصل چیلنچز ہیں۔ اس سنٹر میں زراعت کا رقبہ ، توانائی کی ضروریات اور پانی کی فراہمی جیسے معاملات پر نت نئے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر سبز پتوں والی سبزیوں کی پیداوار بڑھانے پر تحقیق کی جا رہی پے۔ اسی طرح کیمیکلز کا استعمال کم کرنے کے طریقوں پر کام کیا جا رہا ہے۔
یونیورسٹی کے تحت دوسرا جدید مرکز Centre for Quantam Technologies ہے۔ یہ دنیا بھر میں اس جیسے چند مراکز میں سے ہے۔ اس میں مادے کے خواص پر فزکس کی تحقیق کی جاتی ہے۔ اور کرہ ارض پر موجود مادوں کے بہتر استعمال پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس میں کام کرنے والے سائنسدانوں اور ان کے ماتحتوں کی تعداد 260 ہے۔ یہ سب لوگ نئی ایجادات کو ممکن بنانے کے لئے دن رات جستجو کر رہے ہیں۔
نیشنل یونیورسٹی NUS کے دیگر ریسرچ سنٹر
Mechanobiology Institute (MBI)
Nanoscience & Nanotechnology Institute (NUSNNI)
Institute of Health Innovation &
Technology (iHealthTech)
Energy Studies Institute (ESI)
ریسرچ سنٹرز NAYANG TECHNOLOGICALUNIVERSITY
Energy Research Institute (ERI@N)
Singapore Center for Enviromental Life Sciences Engineeering (SCELSE)
Interdisciplinary Graduate School (IGS)
Center for Research & Development for Learning (CRADLE(
ریسرچ سنٹرز SINGAPORE MANAGEMENG UNIVERSITY (SMU)
SMU Behavioral Sciences Institute (SBSI)
Living Analytics Research Center (LARC)
SMU Urban Institute
بین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے قائم ادارے INTERNATIONAL COLLABORATIONS AND LABS
Campus for Research Excellence and Technological Enterprise (CREATE)
Singapore MIT Alliance for Research & Technology (SMART)
ETH Zurich’s Future Cities Labs
Berkeley Education Alliance for Research in Singapore (BRARS)
Technical University of Munich (TUM CREATE)
پرائیویٹ سیکٹر کے چند بڑے ریسرچ سنٹر PRIVATE SECTOR INDUSTRY R&D LABS
Google, IBM & Microsoft (AI Labs)
Grab & Sea Group (Data & AI Research
DSO National Laboratories (Defence focused)
Defence, Science Technogy Agency (DSTA(
صحت کے میدان میں جدید ریسرچ
بین الاقوامی سطح کے کئی ریسرچ سنٹر یہاں قائم ہیں۔ خاص طور پر کینسر کی روک تھام پر تحقیق کی جا رہی ہے اور کینسر کی نئی ادویات تلاش کی جا رہی ہیں۔
Duke NUS Medical School
بائیو میڈیکل اور نیورو سائنس کی تحقیق کا مرکز ہے۔
Center for Ageing Research and Education (CARE)
عمر رسیدہ افراد کی ادویات پر ریسرچ کی جاتی ہے۔
Center for Computational Biology
یہ Bio Data Sciene کا مرکز ہے۔ اس میں Singhealth کا تعاون شامل ہے۔
Lee Kong Chian School of Medicine (LKCMedicine)
نیورو سائنس اور متعدی امراض Infectious Diseases پر ریسرچ کی جاتی ہے۔
Singapore Eye Research Institute (SERI)
ایشیا پیسیفک میں آنکھوں کے امراض پر تحقیق کا بڑا مرکز ہے۔
National Cancer Research Center Singapore (NCCS)
کینسر سے بچائو پر ریسرچ کی جاتی ہے۔ اس کے کام کی تفصیل آگے آ رہی ہے۔
National Neuroscience Institute (NNI)
دماغی امراض کے جدید علاج کی تحقیق کا سنٹر ہے۔
GSK, Roche, Novartis Research Centers
پرائیویٹ طبی کمپنیوں نے بھی کئی ریسرچ قائم کئے ہوئے ہیں۔
کینسر سے بچائو کی نئی ادویات کی تیاری
2015 میں DUKE NUS کے تحت ایک نئی دوا ETC 159 تیار کی گئی اور مریضوں پر اس کو تجرباتی طور پر استعمال کرنا شروع کیا۔ 2023 میں عالمی جریدے PubMed میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ دوا چند اقسام کے کینسر کے خلیات کو تباہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔
2016 میں A Star نے کینسر کی دوسری نئی دوا ETC 206 تیار کر لی اور انسانوں پر اس کے تجربات کا آغاز ہو گیا۔ 2021 میں PubMed میں شائع ہونے والے ریویو میں اس دوا کے فوائد کا بیان کیا گیا ہے۔
نئی کووڈ ویکسین کی ایجاد
سنگاپور میں Duke-NUS نے ARCT 021 کے نام سے Covid 19 کی ایک نئی ویکسین تیار کی جس نے اس وبا کے خاتمے میں کردار ادا کیا۔
Sensie Care Kit
مریضوں کی صحت کی مسلسل مانیٹرنگ کے لئے یہ کٹ تیار کی گئی ہے جو دور دراز سے اہم معلومات مہیا کر دیتی ہے۔
Heart Track App
دل کے مریضوں کی صورتحال دور دراز سے لمحہ بہ لمحہ جاننے میں مدد کرتی ہے۔ بڑی عمر کے لوگ ہاتھ میں ایک گھڑی نما آلہ باندھ لیتے ہیں اور ڈاکٹر کی جانب سے ان کو بروقت ہدایات ملتی رہتی ہیں۔
Infra Red Fever Screening
ہزاروں اور لاکھوں لوگوں کے مجمع میں اور ایرپورٹس پر لوگوں کا درجہ حرارت چند فٹ کے فاصلے سے تیزی سے چیک کیا جاسکتا ہے۔
Smart Diabetic Insoles
شوگر کے مریضوں کے پائوں Foot and Pressure Points کے زخم بننے کی روک تھام میں مدد دیتی ہے۔
سنگاپور میں دیگر ایجادات
Smart Lamp Posts
یہ لیمپ نہ صرف موسم کی صورتحال پر نظر رکھتے ہیں اور انسان کے چہروں کی شناخت کرنے کے علاوہ مختلف آوازوں کو بھی جانچ لیتے ہیں۔
Vertical Farming Platform
ان کے استعمال سے شہروں میں کم جگہ پر زیادہ اور محفوظ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔
Compact Data Storage
چھوٹی سی ڈبیا یا سیل میں بے شمارمعلومات جمع کی جا سکتی ہیں۔ آنے والے دور میں Data کا ذخیرہ بے حد اہم کردار ادا کرے گا۔
Sound Blaster
یہ آلہ Sim Wong Hoo کمپنی نے بنایا ہے اور کمپیوٹر میں اعلی درجے کی آواز حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
Punggol Digital District
یہ ڈسٹرکٹ خاص اس مقصد کے لئے بنایا گیا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے عام زندگی میں کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ اس کام کے لئے یہاں شب و روز تحقیق اور تجربات کئے جا رہے ہیں اور عوام الناس کے فائدے کی چیزیں بنائی جا رہی ہیں۔
Solar Powered Water Bank
یہ جیلی Jelly سے بنی ہوئی ایک چھوٹی مشین ہے جو ہوا میں سے پانی جمع کر کے اس کو ذخیرہ کر لیتی ہے۔ اس پانی کو زراعت اور باغبانی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پڑھنے والوں کی دلچسپی کے لئے اس کی تصویر دی جا رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: