Advertisement

سعودی دارالحکومت الریاض میں ورلڈ کرکٹ فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب

ریاض سعودی عرب نے کرکٹ کے میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈ کرکٹ فیسٹیول (WCF) کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق یہ فیسٹیول کرکٹ انویسٹمنٹ کمپنی (CIC) ، جو سعودی کرکٹ فیڈریشن (SACF) کا تجارتی شعبہ ہے، اور انفینکس کے اشتراک سے ریاض میں لانچ کیا گیا ورلڈ کرکٹ فیسٹیول کا مقصد سعودی عرب میں ایک نیا کرکٹنگ ایکو سسٹم قائم کرنا ہے جس میں پروفیشنل انفراسٹرکچر، بین الاقوامی معیار کے ٹورنامنٹس اور کمیونٹی انگیجمنٹ شامل ہوں گے۔
اس کے تحت آئندہ برس جدہ میں منعقد ہونے والا ایف 2 ڈبل وکٹ ورلڈ کپ 2025 کے علاوہ ایف 20 سیزن 2 لیگ، سعودی کارپوریٹ پریمیئر لیگ، گلف پریمیئر لیگ اور گراس روٹس سافٹ بال مقابلے بھی شامل ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود چیئرمین سعودی کرکٹ فیڈریشن، نے کہا یہ فیڈریشن کے تجارتی شعبے اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان پہلا اسٹریٹجک اشتراک ہے جو مختلف شہروں میں کئی پروگرامز کے آغاز کا سبب بنے گا اور سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا تقریب میں انفینکس نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ چھ ماہ میں سعودی عرب کے پہلے آئی سی سی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیمز تعمیر کرے گی، پہلا اسٹیڈیم ریاض اور دوسرا جدہ میں ہوگا، جبکہ مستقبل قریب میں دیگر شہروں میں بھی اسٹیڈیمز تعمیر کیے جائیں گے۔
لانچ تقریب میں ممتاز کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کرکٹ اسٹارز بھی شریک ہوئے جن میں پاکستان کے ثقلین مشتاق ، یاسر شاہ اور بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم جعفر شامل تھے۔ مہمانوں نے سعودی کرکٹ فیڈریشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات سعودی نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے کے مواقع فراہم کریں گے۔
سعودی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہشام شیخ نے کہا سعودی عرب میں پیدا ہونے اور پروان چڑھنے والے کے طور پر قومی ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز ہے۔ ورلڈ کرکٹ فیسٹیول کا آغاز ایک فخر کا لمحہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ کھیل پورے مملکت میں مزید فروغ پائے گا ورلڈ کرکٹ فیسٹیول کی شکل میں یہ شراکت داری اور سرمایہ کاری سعودی عرب میں کرکٹ کے ایک نئے دور کا آغاز ہے جو خطے میں کھیل کے مستقبل کو نئی جہت دے گی خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر حاضرین نے آرگنائزر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: