حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے پہلے فیز کے منصوبے پر دستخط ہوگئے۔ شرم الشیخ میں ایک ہی کمرے میں مذاکراتی ٹیمیں موجود تھیں۔
معاہدے پر اتفاق کرنے کے بعد قطری وزیر اعظم اور اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ میجر جرنل نٹزان ایلون نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور معانقہ کیا۔ پیچھے موجود (چشمہ پہنے) ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن ہیں۔
معاہدے کی سامنے آنے والی شقوں کے مطابق جنگ بندی، قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل شامل ہے۔


















