Advertisement

تبصرہ کتب | ڈاکٹر شاہد حسن نے اسلامی بنکاری کو سودی و استحصالی ثابت کردیا

نام کتاب: اسلامی بینکاری
غیر سودی یا سودی اور استحصالی
مصنف: ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی
پبلشر: فضلی بکس، ۲۰۲۵ء
تبصرہ : ڈاکٹر جاوید اکبر انصاری

ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی عالمی شہرت یافتہ بینکر اور ماہر معاشیات ہیں۔ آپ نے ۲۰۰۲ء سے لے کر آج تک پاکستان میں رائج اسلامی بینکاری کی حقیقت عیاں کرنے کے لیے متعدد مقالے تحریر فرمائے ہیں۔
یہ کتاب اس پورے کام کا نچوڑ پیش کرتی ہے اور دو اور دو چار کی طرح ثابت کرتی ہے کہ اسلامی بینکاری غیر سودی نہیں بلکہ سودی اور استحصالی ہے۔ اسلامی بینک کاری کا کاروبار سودی نقش پا پر چل رہا ہے اور اسلامی بینک سودی بینکوں سے بھی زیادہ استحصالی بن چکے ہیں۔
کتاب میں وہ المناک تاریخ بیان کی گئی ہے جس کے ذریعے پاکستانی عدالتوں نے اس ضمن میں کیے گئے حکومتی فیصلوں کی تصدیق کرتے ہوئے ملک میں جاری سودی نظام کو مستحکم کیا اور اسلامی بینکاری کو اس کا ایک ذیلی حصہ بنایا۔
افسوس اس بات کا ہے کہ علمائے کرام کے ایک حلقہ نے حکومت وقت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ مفتی تقی عثمانی نے نہ صرف متوازی نظام بینکاری اور اسلامی بینکوں کے سودی کاروبار کو جائز قرار دیا بلکہ اپنے دارالعلوم سے اسلامی بینکوں کو کارکنوں کی فوج ظفر موج فراہم کرتے رہے جو اس مذموم کاروبار کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: