Advertisement

ریاض میں بابائے حریت سیدعلی گیلانی کی برسی

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں جموں وکشمیر اوورسیز فورم (جے کے او ایف) کے زیر اہتمام کشمیر کے سرخیل رہنما اور پاکستان ہمارا ہے، ہم پاکستانی ہیں کا نعرہ دینے والے بطل بابائےحریت سید علی گیلانی کی چوتھی برسی پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب میں کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی۔ عابد شمعون کی رپورٹ کے مطابق تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کی سعادت اسامہ عباس کو حاصل ہوئی جبکہ ہدیہ نعت سردار نعیم نے پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر حارث خان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی ریاست جموں و کشمیر کے باشندوں کے حقیقی ہیرو تھے۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ہیروز کو یاد رکھتیں ہیں تاکہ ان سے جڑے ہوئے نظریات اور ان کی زندگی کی جدوجہد اگلی نسلوں تک منتقل ہو سکے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری رہنما وائس چیئرمین جموں و کشمیر اوورسیز فورم سردار افتخار عباسی نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنے اصولی موقف پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا علی گیلانی ایک نظریہ ، ایک ادارہ اور تحریک کا نام ہے آج ہم کو تجدید عہد کرنا ہوگا کہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے انکے مشن کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ تقریب سے سردار رشید خان ، پرویز کھٹانہ ، سردار نعیم ، راجہ ریئس ، انجینئر شفیق خان ، سردار توفیق ، سید اعجاز ، راجہ نوید الرحمن ، جہانگیر بدر ، راجہ مظفر اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کی آزادی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: