کراچی کے ساحل پر بچوں نے اپنے والدین کے ہمراہ منفرد انداز میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی یاد منائی۔۔۔۔۔ بڑوں نے بھی بچوں کی اس سرگرمی بھر پور حصہ لیا۔۔۔۔۔
ان سرگرمیوں کا اہتمام کراچی کے ایک نجی کلب زوبی ماما ہارس رائڈنگ کلب نے کیا تھا۔۔۔۔۔۔ بچے صبح صبح اپنی فیملیز کے ہمراہ سی ویو پہنچے اور ساحل کے ایک حصے کی صفائی کرکے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔۔۔ یوم آزادی کی مناسبت سے گھڑ سوار دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی اور قومی ترانہ پڑھا۔۔۔ گھڑ سوار دستے نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے بھی پرچم اٹھا کر مارچ کیا۔ اس موقع پر کلب کے ارکان اور بچوں نے یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا ۔۔۔۔
کلب کے تحت بچوں اور نوجوانوں نے تیر کمان اور نشانہ بازی کی مشق میں بھی حصہ لیا اور وطن عزیز پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔




