پاکستان پیپلزکمیونٹی سعودی عرب کے صدر چودھری تصور حسین اورریاض میں مقیم پاکستان پیپلزکمیونٹی گلف کے سینئرنائب صدرمشتاق بلوچ نے بے نظیر بھٹو شہید کی 17 ویں برسی کے موقع پرانھیں خراج عقیدت پیش کرتے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علمبردار اور ہمت و استقامت کی علامت تھیں۔ مشتاق بلوچ نے کہا بی بی شہید نے ہمیشہ سیاسی عمل میں مکالمے اورمفاہمت کو ترجیح دی ان شاء اللہ ہم اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
چودھری تصورحسین نے کہا کہ بینظیر عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم کی حیثیت سے دنیا بھرکی خواتین کے لئے مثالی نمونہ ہیں۔ پاکستان کے لئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔