رمضان برکتوں، رحمتوں اور روحانی سکون کا مہینہ ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان اس مقدس مہینے میں روزے رکھتے ہیں۔ لیکن اگر کسی شخص کو ذیابیطس (شوگر) ہو تو روزہ رکھنا ایک اہم طبی فیصلہ بن جاتا ہے جس میں احتیاط بہت ضروری ہے۔
خوش آئند بات یہ ہے کہ زیادہ تر شوگر کے مریض مناسب طبی رہنمائی کے ساتھ محفوظ طریقے سے روزہ رکھ سکتے ہیں۔
اس حوالے سے کچھ سوالات سامنے آتے رہتے ہیں ،،اور پہلا،سوسل یہی ہےکہ،
کیا شوگر کے مریض روزہ رکھ سکتے ہیں؟
اسلام ایک آسان دین ہے، بیمار افراد کو روزہ نہ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم:
O اگر شوگر کنٹرول میں ہو
O پیچیدگیاں نہ ہوں
O ڈاکٹر کی مشاورت موجود ہو
تو اکثر مریض روزہ رکھ سکتے ہیں۔
لیکن کچھ مریضوں کو روزہ رکھنے سے گریز کرنا چاہیے:
O جن کو بار بار شوگر کم ہونے کا مسئلہ ہو
O انسولین کے زیادہ ڈوز پر ہوں
O گردوں، دل یا آنکھوں کی پیچیدگیاں
O حاملہ خواتین
ایسے افراد کو شرعی رعایت حاصل ہے۔
روزے کے دوران ممکنہ خطرات،
ذیابیطس کے مریضوں کو روزے میں چار بڑے خطرات ہو سکتے ہیں:
- شوگر کا بہت کم ہو جانا
(Hypoglycemia)
علامات:
O پسینہ آنا
O کپکپی
O دل کی دھڑکن تیز ہونا
O چکر آنا
O بے ہوشی
یہ حالت جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔ - شوگر کا بہت زیادہ بڑھ جانا
(Hyperglycemia)
وجوہات:
O افطار میں زیادہ میٹھا کھانا
O دوا نہ لینا
O زیادہ کھانا
O علامات:
O شدید پیاس
O بار بار پیشاب
O کمزوری - پانی کی کمی (Dehydration)
خصوصاً گرمیوں میں خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ - تیزابیت یا Ketoacidosis (شدید حالت)
یہ ٹائپ 1 شوگر میں خطرناک ہو سکتا ہے۔
ایک سوال ہوتا ہے کہ
روزہ رکھنے سے پہلے کیا کریں؟
رمضان سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
O دوا کی مقدار ایڈجسٹ کروائیں
O شوگر کنٹرول کروائیں
O روزے کی اجازت لیں
O سحری کے اصول
O سحری لازمی کریں
O دیر سے کریں
کاربوہائیڈریٹس لیں:
O دلیہ
O چپاتی
O دال
O انڈا
O دہی
ممنوعات۔
O صرف چائے اور بسکٹ نہ لیں
O افطار کے اصول
O کھجور 1،2 عدد
O پانی سے آغاز کریں
زیادہ میٹھے اور تلی ہوئی اشیاء سے ہرممکن پرہیز کریں
افطار میں شامل کریں:
O سلاد
O دال
O سبزیاں
O گرلڈ گوشت
ادویات کیسے لیں؟
عام اصول:
سحری صبح والی دوا
افطار شام والی دوا
انسولین اور کچھ گولیوں کی خوراک تبدیل کرنی پڑتی ہے لیکن خود سے تبدیلی نہ کریں
روزے میں شوگر چیک کرنا ،
یہ ایک اہم غلط فہمی ہے۔
شوگر چیک کرنا بالکل جائز ہے
دن میں 1، 2 بار ضرور چیک کریں
روزہ توڑنا۔
کب روزہ توڑ دینا چاہیے؟
فوراً روزہ توڑ دیں اگر:
شوگر 70 mg/dl سے کم ہو
شوگر 300 mg/dl سے زیادہ ہو
چکر یا بے ہوشی ہو
شدید کمزوری ہو
اسلام جان کی حفاظت کو ترجیح دیتا ہے۔
انتہائی ضروری کام
طرزِ زندگی بہتر بنائیں
ہلکی واک کریں
افطار سے پہلے سخت ورزش نہ کریں
رمضان کا مثبت اثر۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ:
اگر مناسب احتیاط کی جائے تو:
وزن کم ہو سکتا ہے
شوگر کنٹرول بہتر ہو سکتا ہے
انسولین حساسیت بہتر ہو سکتی ہے، لیکن یہ فوائد ہیں روزہ اللہ کا حکم بجالانے کے لئے رکھا جائے فوائد تو خود ملیں گے۔
اہم پیغام
رمضان عبادت کا مہینہ ہے، بیماری بڑھانے کا نہیں۔
اگر احتیاط، متوازن غذا اور طبی رہنمائی اختیار کی جائے تو:
روزہ بھی، صحت بھی
دونوں ممکن ہیں۔
















