Advertisement

نیورو مودولیشن مرگی کے علاج میں اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر فوزیہ

ایپی لیپسی فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر اور ملک کی معروف نیوروفزیشن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ نیورومودولیشن مرگی کے علاج میں سب سے اہم اور جدید پیش رفت ہے۔
اسلام آباد میں تین روزہ انٹرنیشنل نیورولوجی اپڈیٹ اور ساتویں دو سالہ قومی امراض سر درد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وی این ایس (VNS) اور ڈی بی ایس (DBS) سے لے کر جدید ترین آر این ایس (RNS) تک، یہ طریقہ علاج ان مریضوں کے لیے بہترین نتائج لا رہا ہے ،ایسے امراض کو پہلے لاعلاج سمجھا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اب بھی چیلنجز موجود ہیں، لیکن مستقبل کا راستہ واضح ہے: زیادہ سمجھداری سے علاج، محفوظ اور موثر ٹیکنالوجیز ایک نئے دور کا آغاز کر رہی ہیں جہاں ایسے دوروں کی پیش گوئی کی جاسکےاور روک تھام اور ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ دواؤں سے غیر متاثر ہونے والی مرگی کے ساتھ زندگی گزارنے والے لاکھوں افراد کے لیے نیورومودولیشن امید کی ایک کرن ہے اور مستقبل میں دماغی امراض کے علاج کے مستقبل کی ایک جھلک پیش کرتا ہے۔

ڈاکٹر فوزیہ نے نوجوان ماہرینِ اعصابیات کی تربیت کے لیے ایک قومی پروگرام شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت سے مرگی کے علاج کی ادویات پر سبسڈی دینے کا مطالبہ کیا۔
دیگر مقررین میں منتظم ڈاکٹر میاں ایاز الحق شامل تھے۔ ماہرین کے پینل میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، پروفیسر نادر ظفر اور پروفیسر خرم حق نواز شامل تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر نائلہ نعیم شہباز، ترکی سے پروفیسر سید اوزترک، پروفیسر یاسر ایاز، پروفیسر اطہر جاوید اور ڈاکٹر احمد آصف نے بھی خطاب کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: