Advertisement

صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹرحفیظ الرحمن کےاعزازمیں تقریبات

گذشتہ دنوں الخدمت فاؤنڈیشن کے صدرڈاکٹرحفیظ الرحمن سعودی عرب کے دورہ پر تشریف لا ئے تو ان کے اعزاز میں جدہ اور ریاض میں تعارفی اور آگاہی تقریبات کا اہتمام ہوا۔
جدہ میں سماجی رابطہ کمیٹی کے صدراور فنانس سکریٹری پاکستان انوسٹرز فورم سعودی عرب راجا محمد ریاض نے پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ کے قونصل پریس محمد عرفان کی زیرصدارت ایک پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ قاری محمد آصف کی قرانِ پاک کی تلاوت و ترجمہ سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ محمد سلیم نے پیش کی۔ راجا محمد ریاض نے میزبانی ونظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے اپنے خطاب میں الخدمت کا تعارف اور سرگرمیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی ایک غیرسرکاری تنظیم ہے جس کا قیام 1990 میں عمل میں آیا ۔ الخدمت تعلیم، صحت ، کفالت یتامٰی، صاف پانی ، مواخات (بلا سود قرضوں کی فراہمی) ، سماجی خدمات اور آفات سے بچاؤ کے شعبہ جات پر پوری تندہی سے سرگرم عمل ہے۔ انھوں نے کہا اس تنظیم کے پیش نظر کار ہائے خیر میں سب سے نمایاں وقت آفات میں رضاکارانہ سرگرمیاں ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن اس وقت پاکستان کے 150اضلاع میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ انھوں فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی امداد اور آغوش پروگرام سے بھی آگاہ کیا ۔ پریس قونصلرمحمد عرفان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ الخدمت دکھی انسانیت کے لئے کام کر رہی ہے اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں میں برکت دے۔ انھوں نے پاکستان میں اور پاکستان سے باہر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ الخدمت کے مشن کا حصہ بنیں۔ تقریب سے چودھری محمد اکرم گجراور کنور قطب الدین خان سابق صدر مسلم لیگ (قیوم ) سابق ممبر قومی اسمبلی ، بانی و چیئرمین آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (اے آرآئی اے) نے بھی خطاب کیا۔
الریاض میں مجلس پاکستان کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے معزز افراد نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید کیا گیا بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا اثاثہ ہیں جو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک میں ہنرمند افراد کو بااختیار بنانے کے لیے “الخدمت بنو قابل پروگرام ” کے تحت عملی اقدامات کر رہی ہے، تاکہ نوجوان جدید ہنر سیکھ کر بیرون ممالک میں روزگار کے بہتر مواقع حاصل ہو سکیں ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں جو امن کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھے اور تعلیم کو اپنا محور بنائے اگر ہمیں موقع ملا تو پورے ملک میں ایک نصاب اور ایک زبان کے تحت تعلیمی اصلاحات نافذ کریں گے تاکہ قوم میں اتحاد اور مساوات قائم ہو مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالرؤف نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی عوامی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا کردار نہ صرف ترسیلات زر ہے بلکہ فلاحی ، سماجی اور تعلیمی شعبوں میں بھی ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ملک میں بے روزگاری کے خاتمے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کے اقدامات قابل تعریف ہیں رانا عبدالرؤف کا مزید کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا پروگرام ” بنو قابل ” کا مشن پورے پاکستان میں نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتیں بلا معاوضہ فراہم کر رہا ہے تاکہ نوجوان خود انحصاری کی طرف بڑھ کر ملکی معیشت کو مضبوط کر سکیں نوجوان ملک پر قبضہ مافیا سے جان چھڑانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ ملک کو مضبوط اسلامی اور فلاحی ریاست بنایا جا سکے تقریب سے ، رانا عمر فاروق ، سید ثاقب زبیر ، سعد عزیز اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کی بے لوث خدمات کو سراہا اور الخدمت فاؤنڈیشن کے شانہ بشانہ چلنے کا اعادہ کیا ۔
ینگ پروفیشنلزریاض کے زیر اہتمام بھی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سماجی کارکنان اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی سفیان سہیل، ابراہیم سراج اور ڈاکٹر سید فرخ جمیل نے کی، جنہوں نے مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا اور الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ثاقب زبیر اور ابراہیم جٹ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں تعلیم، صحت، صاف پانی اور سماجی بہبود کے شعبوں میں قابلِ قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلا امتیاز انسانیت کی خدمت کے مشن پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کی شمولیت نہایت ضروری ہے، کیونکہ یہی طبقہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الخدمت کے پلیٹ فارم سے خدمتِ خلق کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور یوتھ کو آگے بڑھ کر ذمہ داری سنبھالنی چاہیے۔ نہوں نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت اور ہنگامی امداد کے شعبوں میں جاری منصوبے عوام کی فلاح کے لیے ہیں اور ادارہ شفافیت اور اعتماد کے اصولوں پر کام کر رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: