Advertisement

طارق ندیم کی زیر صدارت ‎ایمرا یو اے ای کی جانب سے ‎سحور گیٹ ٹو گیدر کا اہتمام

‎طارق ندیم کی زیر صدارت‎ایمرا یو اے ای کی جانب سے ‎سحور گیٹ ٹو گیدر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔
بساط انٹرنیشنل کے محمد عمران چوہدری نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔تقریب کو آگے بڑھاتے ہوئے ایمرا کے جنرل سیکرٹری ارشد محمود رانا نے نئے اور پرانے ممبران کو تعارف کی دعوت دی ۔ جس کے بعد تنظیمی جائزہ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر قیادت کی جانب سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالہ سے تجاویز کا خیر مقدم کیا گیا ۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا کہ امارات ہمارا دوسرا گھر ہے جس کی عزت وقار اور قانون کی بالادستی ہمیشہ مقدم رکھیں گے۔
میڈیا فرینڈز نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ اپنی تحریر، کردار اور رپورٹس کے ذریعہ وطن عزیز اور یو اے ای کے بیچ بہتر تعلقات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
صدر طارق ندیم نے اپنے مختصر مگر جامع خطاب میں ممبران کو دعوت دی کے وہ اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ایمرا کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ بیورو چیف خبریں ارباب جہانگیر ایدھی نے اس بات پر زور دیا کہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
عمران چوہدری نے ممبران پر زور دیا کہ وہ متحرک رہیں اور قیادت کے احکامات پر بروقت رسپانڈ کریں تاکہ بروقت فیصلے ممکن ہو سکیں۔
سندھ ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر انجینئر دانش حسین ، انجینئر فرحان بھٹی نے قیادت کو اس بات کا یقین دلایا کہ ان کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاۓ گا ۔
‎سحور تقریب میں ارشد محمود رانا، حافظ عبدالروف، رضا ‎عابدی، نعمان منہاس ، محمد عمران چوہدری، زبیدہ خانم ،عمر دراز ، ارباب جہانگیر ایدھی ، انجینئر دانش حسین ، انجینئر فرحان بھٹی ، انجینئر مہران و دیگر نے شرکت کی ۔
‎دانشور و علمی ادبی شخصیت ملک اسلم تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئے، آپ نے وطن عزیز کا سافٹ امیج پیش کرنے پر میڈیا کے مثبت کردار کو سراہا ۔ آپ نے ممبران کی پرزور فرمائش پر دل کے تاروں کو چھوتی شاعری سے محفل کو چار چاند لگا دئیے ۔
‎آخر میں ایمرا کی جانب سےمیڈیا فرینڈز و حاضرین کو رمضان گفٹس پیش کئے گئے ۔ بعدازں ایک پرتکلف سحور کے ساتھ یہ خوبصورت تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔ شرکا نے طارق ندیم کا شاندار سحور پر شکریہ ادا کیا ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: