سیالکوٹ کی دھرتی ہمیشہ سے بہادری، خدمت اور انسانیت کے جذبے سے سرشار شخصیات کو جنم دیتی رہی ہے۔
انہی درخشاں ناموں میں ایک نمایاں نام انجینئر ارشد محمود تبسّم کا ہے، جو ایک معروف بزنس مین، اوورسیز پاکستانی، اور علمی ، ادبی ، مذہبی و سماجی شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں ، میرے رہنما ، میرے لیڈر ، میرے استاد ، عاجزی ، انکساری اور شرم و حیاء کے پیکر ، نگاہ مومن ، ملنسار ، ہمدرد ، انسان دوست ، اعلی اخلاقی اوصاف کے مالک ، درویش صفت انسان ، مخلوق خدا کے خادم ، اپنے اسلاف کی شاندار روایت کے حامل ، مردِقلندر ، نورانی چہرے کے مالک ، باکردار ، امانتوں کے محافظ ، دیانتدار ، سچے عاشق رسول ، نبی اکرم ﷺ کی سنتوں پر عمل پیرا ہونے والے ، مفکر ، خوبصورت مقرر ، فاضل ، موٹیویشنل اسپیکر ، محبتوں کے سفیر ، محب وطن ، سعودی عرب میں لاکھوں لوگوں کو فیضیاب کرنے والے ،عِلْم و اَدَب کا روشن باب ،،، سعودی عرب سمیت ، گلف اور پاکستان میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والے انجینئر ارشد محمود تبسّم کی شخصیت ہمہ جہت اور باوقار ہے۔
وہ کاروباری دنیا میں اپنی محنت، دیانت اور وژن کی بدولت ایک مستحکم مقام رکھتے ہیں، جبکہ سماجی میدان میں ان کی خدمات انہیں کمیونٹی کے دلوں کے قریب لے آتی ہے ان کی سوچ صرف ذاتی کامیابی تک محدود نہیں بلکہ وہ معاشرے کی بہتری کو اپنا فرض سمجھتے ہے اوورسیز پاکستانی ہونے کے باوجود ان کا دل اپنی دھرتی، اپنے شہر اور اپنے لوگوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ خواہ تعلیم ہو، صحت ہو، یا کسی ضرورت مند کی خاموش فریاد ،،، انجینئر ارشد محمود تبسّم ہمیشہ انسانیت کی مدد کے لیے پیش پیش نظر آتے ہے وہ انسان چاہیے کسی بھی ملک ، کسی بھی نسل ، رنگ اور مذہب کا ہی کیوں نہ ہو۔ ان کی پہچان صرف ایک کامیاب بزنس مین یا سماجی شخصیت ہونا نہیں…ان کی پہچان خدمت اور انسان دوستی ہے ارشد محمود تبسم فی سبیل اللہ خدمت پر یقین رکھتے ہے ، بنا کسی تشہیر ، بنا کسی لالچ اور بنا کسی صلے کی تمنا کے۔
ان کا نرم لہجہ، شائستہ انداز، فراخ دلی اور خلوص انہیں ایک بااعتماد اور قابلِ احترام شخصیت بناتا ہے۔ غریب ان کے لیے دعاگو ہیں، نوجوان ان سے رہنمائی پاتے ہیں ، اور معاشرے کے کمزور طبقات ان کی موجودگی سے حوصلہ محسوس کرتے ہیں دیار عرب میں مقیم لوگوں کا کہنا ہے کہ ان جیسے لوگ صرف کامیاب افراد نہیں ہوتے، یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنی کامیابی کو دوسروں کے لیے سہارا بنا دیتے ہیں۔ ایسی عظیم شخصیت شہر یا ملک کا ہی نہیں، قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔” ارشد محمود تبسّم جیسے لوگ ہمارے معاشرے کی اصل طاقت ہیں۔ یہ لوگ خدمتِ خلق کو وقار دیتے ہیں، مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال چھوڑ جاتے ہیں ارشد محمود تبسّم شہر اقبال کی زرخیز دھرتی کے وہ بہادر سپوت ہے جو اپنی انتھک محنت ، عَزْمِ صمیم اور لگن سے ملکی معیشت کا پہیہ پوری آب و تاب کے ساتھ رواں دواں رکھے ہوئے ہیں۔
سعودی عرب میں پاکستان کے چمکتے ستارے: انجینئر ارشد محمود تبسّم
















