مولانا حفظ الرحمان سیوہاروی اکیڈمی جدہ کے زیرانتظام ہرسال کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کو مقدس عبادات اورحج کی تکمیل کے بعد گھر واپسی کے موقع پر گراں قدر تحائف دینے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہے۔ حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیر آرگنائزیشن کے بانی صدر بہجت ایوب نجمی نے بتایا کہ اب تک ان کے پاس حجاج کرام میں تحائف کی تقسیم کیلئے مختلف کمپنیز کی طرف سے تین لاکھ تحائف جمع ہوچکے ہیں اوران کے اسٹورر پر ابھی مسلسل اور گفٹ آرہے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس بار کل تحائف میں سے ایشیائی ممالک کے حاجیوں کو پچاس فیصد گفٹ دیے جائیں گے۔30 فیصد تحائف افریقی ملکوں کے حاجیوں میں تقسیم کئے جائیں گے اور20 فیصد یورپ،آسٹریلیا اور امریکہ کے آس پاس کے ملکوں کے حاجیوں کو دیئے جائیں گے۔اس تعداد کا فیصلہ آرگنائزیشن کے مختلف ملکوں سے آنے والے حاجیوں کی تعداد کو دیکھ کر کیا گیا ہے۔ حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیر آرگنائزیشن کے بانی صدر بہجت ایوب نجمی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس بار دس ہزار گفٹ تاج ہاشمی مرحوم ہاشمی دوا خانہ امروہہ کے نام سے دیئے جارہے ہیں ۔ واضح رہے کہ یہ سلسلہ گزشتہ 23 برسوں سے بڑے نظم وضبط کے ساتھ جاری ہے اور آگے بھی جاری رہنے کی امید ہے۔اس موقع سے حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیر آرگنائزیشن نے تمام کمپنیز اور تحائف جمع کرنے والے دیگر اداروں وافراد کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
مولانا حفظ الرحمان سیوہاروی اکیڈمی کےتحت حجاج میں تحائف کی تقسیم
