Advertisement

واٹر بورڈ کا کمال | گلستان جوہر کو جوہڑ بنادیا

یہ گلستان جوہر کا بلاک 15 ہے، مین جوہر چورنگی پر واقع خوبصورت گلشن امین ٹاورز اس کی خوبصورتی اور کشادگی کی تعریفیں دور دور تک ہیں ، لیکن بلدیہ کراچی اور واٹر بورڈ کو شاید اس کی صفائی اور مکینوں کا سکون پسند نہیں ہے اس لیے، رمضان المارک کے جمعتہ الوداع کے روز بھی یہ گٹر اسی طرح بہتا رہا۔ عیدالفطر کے دن بھی نسبتا کم پانی رہا اور جمعہ کے روز سے ایک مرتبہ پھر یہ گٹر اپنی بہار دکھلا رہا ہے۔

اس سڑک کے ایک جانب اے ای ایس اسکول ہے اور دوسری جانب رہائشی عمارت گلشن امین ٹاورز ہے۔ گندے پانی سے مچھروں اور بدبو میں اضافہ اور نتیجتا بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

اسکول کے بچے روز گاڑیوں سے اتر کر گٹر کے پانی میں سے گزرتے ہوئے سارا دن اسی فضا میں تعلیم حاصل کرتے ہیں، اسی پروجیکٹ کے کونے پر مرغی، گائے بکرے کے گوشت کی دکان ہے۔

علاقے کے لوگوں کو یہی الودہ گوشت خریدنا پڑتا ہے ،گلشن امین کے سامنے دوسری جانب خواتین کے دو بیوٹی پارلرز ہیں اور ایک مردانہ صالون بھی، اس سڑک کو بھی گٹر کا پانی سیراب کررہا ہے لوگ اسی الودہ فضا سے گزر کر اپنے چہروں اور بالوں پر ہزاروں روپئے خرچ کرکے آتے ہیں ، لیکن واٹر بورڈ کو اس سے کیا غرض۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: