حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے عمرہ کے لیے بیرونِ ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین میں 15 جولائی 2025 سے مسجد الحرام میں مرد و خواتین میں گفٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہےاورانشاءاللہ یہ سلسلہ حج تک جاری رہے گا۔
آرگنائزیشن کے صدر بہجت ایوب نجمی نے بتایا کہ یہ خدمت رضا کارانہ بنیاد پر کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد صرف اللہ کی رضا اور زائرین کی سہولت ہے۔ ہم دعا گوہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی خاص رحمت سے اُن تمام افراد، کمپنیز، لاجسٹک ٹیم اوررضاکاروں کواجرَعظیم عطا فرمائے۔ جن کی مسلسل سپورٹ سے یہ خدمت پرسوں سے جاری ہے اور انشاءاللہ جب تک اللہ چاہے گا جاری رہے گی۔ اللہ تعالیٰ ان کو دین و دنیا دونوں کی نعمتیں اورخیرو عافیت عطا فرمائے۔ آمین۔ قبل ازیں حج کے دوران بھی بڑی تعداد حاجیوں میں گفٹ کی تقسیم کا کام مکمل ہوگیا جس کے لئے ہم رضا کاروں کے بے حد شکرگزار ہیں۔
















