Advertisement

ریاض:حلقہ فکروفن کی جانب سے پیر فاروق بہاالحق شاہ کے اعزازمیں تقریب

ریاض سے وقاروامق کے مطابق سعودی عرب میں عالمی حلقہء فکروفن کی جانب سے معروف علمی اور سماجی شخصیت پیر فاروق بہاالحق شاہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارتی افسران سمیت کمیونٹی اراکین شریک ہوئے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اعزازی تقریب میں شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے پیر فاروق بہاالحق شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پوری قوم ایک ساتھ یکجان ہوکر آگے بڑھی ملک نے ترقی اور کامیابی کی منازل طے کیں، پاک بھارت معرکے میں دشمن کے خلاف پوری قوم نے عزم اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا اور ہماری بہادر افواج نے دشمن کو ایسی عبرت ناک شکست دی کہ آج پوری دنیا میں پاکستان جس مقام پر کھڑا ہے اس کی دوسری کوئی مثال نہیں ملتی اس لیے ضروری ہے کہ پوری قوم یکجان ہو کر آگے بڑھے اور ملکی قیادت اور سیاسی جماعتیں ملکی ترقی اور خوشحالی کی پالیسیوں کو پروان چڑھائیں۔
عالمی حلقہ فکروفن کے صدر وقار نسیم وامق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کامران حسانی، قاضی اسحاق میمن، شیخ ارشد، عدنان اقبال بٹ، مظہر اقبال بھٹی، ڈاکٹر خالد بخش، فریاد چوہدری، وسیم ساجد، رانا عبدالرؤف، سید ثاقب زبیر، رانا عمر فاروق اور دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی سمت متعین ہوئی ہے اور تعلقات قیادتوں سے ہوتے ہوئے دونوں اقوام کے درمیان استوار ہوئے ہیں۔ سفارت خانہ پاکستان کے پریس اتاشی حسیب سلطان اور قونصلر توصیف خاور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں عالمی حلقہ فکروفن کا ادب کی ترویج سمیت دیگر سرگرمیوں میں اہم کردار رہا ہے۔ تقریب کی صدارت مخدوم امین تاجر نے کی جبکہ اس موقع پروقار نسیم وامق اور کامران حسانی نے حب الوطنی سے بھرپور شعری کلام جبکہ قلبِ عباس نے ہدیہء نعتٌ پیش کیا، بابائے ریاض قاض اسحاق میمن نے مہمانانِ خصوصی کو سندھی اجرک کا روایتی تحفہ پیش کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: