انسان اتنا کمزور ہے کہ پیاس لگے توبلک جاتا ہے۔ بھوک میں حواس باختہ ہو جاتا ہے اور نیندآ جائے تو پہچان نہیں کرپاتا لیکن یہ کبھی بھی غور و فکرنہیں کرتا کہ پیاس بھوک نیند ہیں کیا اور کہاں سے آمد ہو رہی ہے۔بس ایک عادت ہے۔اگرغوروفکرکرے تو یہی عبادت بن جائیں گی اور جسم کی ہرحرکت خیربن جائے گی۔ یہی حرکت مخلوق کی خدمت کے لیے کی گئی تو صدقہ جاریہ بن جائے گی اور یہی صدقہ اللہ کی قربت کاذریعہ بن جائے گا۔
اللہ ہماری ترتیب درست فرمادیں توتربیت آسان ہو جائے گی۔ آپ سب پہ سلامتی ہو۔