سعودی دارالحکومت ریاض میں سالانہ محفل حسن قرآت کا انعقاد جمعیت اہل حدیث کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں حلوات تحفیظ القرآن میں زیر تعلیم قراء حضرات نے شرکت کی۔
محفل حسن قرآت کی روح پرور تقریب میں ننھے قراء سمیت نوجوان قراء نے بھی تلاوت کلام پاک کے ذریعے شرکاء کے دلوں کو خوب منور کیا۔ اس موقع پر ننھے بچوں سمیت نوجوان قراء حضرات نے خوبصورت انداز سے قرآن مجید کی تلاوت کی اور شرکاء کے دلوں کو خوب محظوظ کیا۔ اس موقع پر مکتبہ دارالاسلام کے مدیر مولانا عبدالملک مجاہد سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے اس لیے گزشتہ آٹھ سال سے محفل حسن قرآت کا انعقادکیا جاتا ہے تاکہ ہماری نئی نسلیں قرآن مجید کی تعلیمات سے روشناس ہوسکیں کیونکہ قرآن مجید ایک ایسا ضابطہ حیات ہے جس پر عمل پیرا ہوکر زندگیوں کو آسان بنایا جاسکتا ہے اور ضروری ہے کہ ہر مسلمان قرآن مجید کی پیروی کرے اور معاشرے میں اس کی تعلیمات کو عام کرے تقریب کے آخر میں قراء حضرات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
سعودی عرب الریاض میں جمعیت اہل حدیث کی جانب سے محفل حسن قرأت
