سعودی عرب میں مقیم پاکستانی آئی ٹی ماہرامتیاز احمد کو ریاض میں ہونے والے “فیوچر ورک اسپیس سمٹ” کے دوران ایکسِلینس اِن ٹیکنالوجی ایکسیلریشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
انہیں یہ اعزاز ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، جدید ورک پلیس ٹیکنالوجیز اور آٹومیشن پر مبنی حکمتِ عملیوں کو کامیابی سے آگے بڑھانے پر دیا گیا۔اس موقع پر امتیاز احمد نے کہا کہ یہ کامیابی ان کی ٹیم، ادارے اور خاندان کی محنت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حوصلہ افزائی نے مجھے مزید تقویت دی ہے اور مستقبل میں اور میر ی ٹیم ٹیکنالوجی کے شعبے میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ملک قوم کانام روشن کرتے رہیں گے۔
فیوچر ورک اسپیس سمٹ میں دنیا بھر سے بزنس لیڈرز اور ماہرین نے شرکت کی، جہاں مستقبل کے کام میں ڈیجیٹل ترقی کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔
امتیازاحمد کو ایکسیلنس اِن ٹیکنالوجی ایکسیلریشن ایوارڈ سے نوازا گیا
















