Advertisement

جدہ: پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

پاکستان کی جشن آزادی کی قومی تقریب جدہ کے پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کی زیر تعمیرنئی عمارت کے احاطے میں پرچم کشائی سے ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کمیونٹی اور لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے بھی شرکت کی۔

صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ پاکستانی اسکول کے طلباء نے تقاریر کیں جس میں تحریک پاکستان ، ثقافتی ورثے اور نمایاں کامیابیوں کی تصویر کشی کی گئی تھی ۔ قونصل جنرل خالد مجید نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بانئی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے معرکہ حق میں حالیہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی اور مملکت سعودی عرب کی اقتصادی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کی بھی تعریف کی۔ ممتاز کمیونٹی ممبران مسعود احمد پوری اور سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے بھی خطاب میں آزادی کی برکات پر روشنی ڈالی۔ تقریب کا اختتام کیک کاٹنے اور بچوں میں تحائف کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔ ۔ پاکستان، سعودی عرب، کشمیراور فلسطینی بھائیوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔
ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل سعودی عرب کی جانب سے: پاکستان کے 78ویں قومی دن اور معرکہ حق کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارتخانہ کے افسران سمیت سوسائٹی ممبران نے شرکت کی۔ محترمہ شاہین جاوید کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف کالم نگار مبشر انوار کا کہنا تھا کہ پاکستان دو قومی نظریے کی بدولت اسلام کے نام پر وجود میں آیا جس کا مقصد اسلام کی سر بلندی کے علاوہ ہاکستان کو ایک مکمل فلاحی ریاست بنانا تھا، پاکستان ایک ایسے خواب کی تعبیر ہے جس کے حصول کے لئے لاکھوں مسلمانوں نے جدوجہد کی اور قربانیاں دیں اسکی ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ ہم سب ملکر آگے بڑھیں نفرتوں کو مٹاکر ایک بہتر مستقبل کے لئے اجتماعی سوچ کو اپنائیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز احمد، وسیم خان، تسنیم امجد، شاہین جاوید، بابر خان اور ایمبیسی افسران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم مملکت ہے اسکی عوام نے ہمیشہ چیلنجز کو اپنی صلاحیتوں سے دور کیا ہے اور سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے ملک کے بہتر مستقبل کے لئے قربانی دی ہے ہمیں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے افکار کے مطابق ایمان, اتحاد اور نظم کے مطابق عمل پیرا ہوکر پاکستان کے لئے کام کرنا ہے تاکہ ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہوسکیں، پروگرام کے آخر پر جشن آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: