Advertisement

’’جلسہ بیادِاقبال‘‘ زیراہتمام اقبال اکیڈمی جدہ

شاعرِمشرق حکیم الامت علامہ اقبال کی 87 برسی کے موقع پر ” جلسہ بیاداقبال” زیراہتمام اقبال اکیڈمی جدہ مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے دانشور، ادیب، اساتذہ، اور طلباء نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ممتاز دانشور، نعت گو شاعر وادیب، ماہر اقبالیات، محقق و مصنف اور مترجم سید وحیدالقادری عارف نے کی۔ انھوں نے اپنے صدارتی خطاب علامہ اقبال کی شاعری اور ان کے فلسفے پر روشنی ڈالی اوران کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
قبل ازیں تقریب کا اغازکمسن حافظ و قاری سید صادق حسینی کی تلاوت قران سےہوا۔ نعت شریف (کلام اقبال) نوجوان نعت خواں سید مصطفی معظم نے پیش کی۔ معتمد اقبال اکیڈمی جدہ نے سید عبدالوہاب قادری نےخطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔ کمسن طلباء عبدالسمیع اورعبدل مجیب اقبال نے کلام اقبال “خودی کاسر نہاں “ اور کمسن طلباء حافظ حماد شہزاد خان، سید عیان قادری، محمد یوسف اور احسن رضوی نے ترنم میں شکوہ جواب شکوہ پیش کیا پیش کیا۔ نذرانۂ عقیدت بحضورعلامہ اقبال استاد فرحت اللہ خان اوراطہرنفیس عباسی، صدرعالمی اردو مرکزنے پیش کیا۔ تقریب سے ڈاکٹر سید شاہ من اللہ علوی شطاری صاحب نے ویڈیو لنک پرخطاب کیا۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اقبال کی شاعری صرف ایک زبان یا خطے تک محدود نہیں بلکہ اس کا پیغام آفاقی ہے۔ ان کے کلام میں خودی، عمل، عشق اور امت مسلمہ کے اتحاد کا درس ملتا ہے۔ سید شہاب الدین اور سید افضل الدین افضل نے بھی خطاب کیا اور کہا اقبال کی شاعری نوجوانوں کے لیے امید کا پیغام ہے، جو ان کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک اور بہتر مستقبل کے لیے جدوجہد کا حوصلہ دیتی ہے۔
نظامت محمد فہیم الدین (نائب صدر و جنرل سکریٹری اقبال اکیڈمی جدہ نے بخوبی نبھایا۔ معاونین جلسہ میں محمد آصف، عبدالرحمن عرفان، سید شاذ ہاشمی، مرتضیٰ شریف صابر، محمد معراج علی، یوسف اللہ توصیف خان، سلمان جبران اور محمد ریاض احمد شامل تھے۔ جلسے کے اختتام پر شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ اقبال کے پیغام کو عام کرنے اور ان کے افکار کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تعلیمی اداروں اور سماجی حلقوں میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
جلسہ دعائے خیر اور ڈاکٹر اقبال کے درجات کی بلندی کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ یہ جلسہ حاضرین کے دلوں میں اقبال کی فکر اور شاعری کی گہرائی کا نقش چھوڑ گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: