جدہ میں سافٹ بال کرکٹ کے شائقین کی معروف تنظیم جدہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی مشہور کاروباری اور سماجی شخصیت عقیل آرائیں تھے جبکہ مہمانان خصوصی میں سینئرصحافی پاکستان اوورسیزمیڈیا فورم کے پیٹرن انچیف سید مسرت خلیل اور سیاسی و سماجی رہنما انجم اقبال وڑائچ تھے۔ تقریب کی نظامت وسیم احمد نے سر انجام دی۔ اس موقع پروسیم احمد نے عقیل آرائیں کو جدہ کرکٹ کلب کا پیٹرن ان چیف مقرر کرنے کا اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلب کے صدر انجینئر عبدالماجد خان ,نائب صدر مرزا محمود الحسن، مسرت خلیل ,ماجد سعید خان اور انجم اقبال وڑائچ نے عقیل آرائیں کو جدہ کرکٹ کلب کا پیٹرن ان چیف منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تقرری کے بعد وہ کلب کی بہتری اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
مہمان خصوصی عقیل آرائیں نے جدہ کرکٹ کلب کے کھلاڑی اور عہدے داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کلب کے کھلاڑیوں کو انڈور پریکٹس کی سہولت فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے-اس موقع پر کلب کے صدر انجینئر عبدالماجد نے عقیل ارائی کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی،
آخر میں تقریب کے آرگنائزر وسیم احمد اور خالد شیخ نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا تقریب میں شعیب الطاف، مرزا مدثر، جہانگیر خان، ماجد سعید سمیت مہمانوں نے شرکت کی۔
عقیل آرائیں کو جدہ کرکٹ کلب کا پیٹرن ان چیف مقرر کرنے کا اعلان
