جدہ کرکٹ کلب کے زیراہتمام سافٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی مقامی کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹروبزنس کمیونٹی جدہ کے صدرعقیل شہزاد آرائیں تھے۔ انھون نےکھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل انسان کو توانائی بخشتےہیں۔ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینا چاہیے۔ کھیل انسان کو صحت مند رکھتے ہیں اور بہت ساری برائیوں سے انسان محفوظ رہتا ہے ۔ انھوں نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کو اتنا اچھا ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کےلئے محدود وسائل کے باوجود جدہ کرکٹ کلب کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ انھوں نے کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی تلقین کی اورٹورنامنٹ آرگنائزروسیم احمد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ہمارا تعاون آپ کے ساتھ شامل رہے گا۔ تقریب کے اعزازی مہمان جدہ کے سنئیرصحافی سید مسرت خلیل نے کہا کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ چیلنجز کا سامنا کیسے کرنا ہے اور بدلتے حالات کے ساتھ کیسے ہم آہنگ ہونا ہے۔ کلب کے صدرعبدالماجد خان اورآرگنائزروسیم احمد نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے کہا۔ تقریب میں چوہدری شاہد پرویزانجم اقبال وڑائچ، کلب کے چیئرمین مرزا محمود الحسن ،ماجد سعید بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل جدہ بلییو اور جدہ گرین کے درمیان ہوا جس میں جدہ بلیو نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 125 رن کا ہدف مخالف ٹیم کو دیا جواب میں جدہ گرین کی ٹیم کے بیٹسمینوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے وننگ ٹرافی اپنے نام کرلی۔اخرمیں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
جدہ کرکٹ کلب کےزیراہتمام سافٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات
