Advertisement

آزمائش اور زندگی

آزمائش زندگی کا فقط ایک حصہ ہے نہ کہ آپکی مکمل زندگی، لیکن ہم لوگ فقط ایک آزمائش کو اپنی زندگی پر اس قدر حاوی کر لیتے ہیں کہ ہماری زندگی کے تمام معاملات ڈسٹرب ہو جاتے ہیں، کوئی بھی آزمائش بڑی نہیں ہوتی بلکہ ہمارے رویے اسکو بڑا بنا دیتے ہیں، اللہ پر یقین رکھیں اور خود پر بھی یقین رکھیں، اگر اللہ پاک آپکو آزمائش میں ڈالتا ہے تو نکالتا بھی وہی ہے۔
یاد رکھیں ہر رات اپنے ساتھ روشن سویرا لے کر آتی ہے۔ان شاءاللہ
اپنے لیے دعا مانگا کریں کہ اے میرے پیارے اللہ! ہمیں اُن ذہنی اذیتوں سے نکال دیں جو پریشان رکھتی ہیں اور ہمارے حال پر رحم کریں جس بات کو لے کر آپ کی ذات سے دعا گو ہیں ہم اُس میں ہمارے لیے خیر کا معاملہ کریں ہمیں سکون اور ہر خوشی عطا کریں جو آپ کے سوا کوئی نہیں دے سکتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: