Advertisement

’’مکہ سے دنیا‘‘ تک: 4 روزہ پانچویں حج کانفرنس و نمایش کا اختتام

جدہ میں ’مکہ سے دنیا تک‘ کے سلوگن کے تحت چار روزہ حج کانفرنس و نمائش کے پانچویں ایڈیشن کا اختتام ہوگیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ’ گزشتہ حج سیزن پچھلے پچاس برسوں میں بہترین تھا۔ انھوں نے کہا ہے کہ’ 60 فیصد سے زیادہ حج معاہدوں کو حتمی شکل دے دی، باقی معاہدے حج سیزن سے چار ماہ قبل مکمل کرلیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا ’مقدس مقامات پر پچاس فیصد تیاریاں مکمل ہیں اور باقی ذی القعدہ کے آغاز تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ رہائش اور ہوٹلوں کا 70 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ نسک ایپلی کیشن اے آئی فیچر کے ذریعے اپنی خدمات کو ترقی کے نئے مرحلے تک لے جائے گی، جس کا مقصد زائرین کےتجربے کو بہتر بنانا اور فوری خدمات کی فراہمی ہے۔
نسک ایپلی کیشن کے صارفین کی تعداد 40 ملین سے تجاوز کر کرگئی ہے۔‘ وزارت حج کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر غسان النویمی کا کہنا تھا ’کانفرنس ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ وزیٹرز کو متوجہ کرے گی کانفرنس کی خاص بات ’انوویشن زون‘ ہے جو مصنوعی ذہانت، پائیدار انجینیئرنگ اور کراوڈ منیجمنٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے مستقبل کی خدمات کو اجاگر کرے گا۔
کانفرنس کا انعقاد مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس کا مقصد عازمین حج و عمرہ زائرین کو اس سفر مقدس میں ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے-کانفرنس کی خاص بات ’انوویشن زون‘ ہے جو مصنوعی ذہانت، پائیدار انجینیئرنگ اور کراوڈ منیجمنٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے مستقبل کی خدمات کو اجاگر کرے گا ۔‘

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: