Advertisement

پنجاب حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، ‎ملک یاسر اعوان مسلم ن لیگ ضلع اٹک

پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع اٹک کے متحرک کارکن ملک یاسر اعوان حال مقیم شارجہ نے بساط انٹرنیشنل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں مریم نواز شریف صاحبہ نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر اپنے والد محترم نواز شریف صاحب کی یاد تازہ کروا دی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‎ہم نے اپنے بزرگوں سے سنا تھا مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی آتی ہے ریکارڈ ترقیاتی کام ہوتے ہیں آج ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ بھی لیا ہے مریم نواز شریف صاحبہ نے پنجاب کی عوام کی فلاع و بہبود کے لیے جو اقدامات اٹھائے، پنجاب میں ترقیاتی کام کی بات کی جائے، امن و امان کی صورتحال ، تعلیم کے میدان ، زمینوں کے ریکارڈ یا زمینوں سے متعلق دیگر مسائل ، لینڈ مافیا یا صفائی ستھرائی کی بات کی جائے۔ مریم نواز شریف صاحبہ نے ہر میدان میں کامیابی سمیٹی ہے پنجاب کے عوام ہمیشہ مریم نواز صاحبہ کو سنہری حروف میں یاد رکھیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ‎پنجاب کے عوام کی دلی خواہش ہے اور وہ مریم نواز شریف صاحبہ کو پاکستان کی اگلی وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔عوام کی دعاؤں سے ان شااللہ وہ دن ضرور آئے گا ۔
اس موقع پر انہوں نے ‎ عوامی ایم پی اے چیرمین واسا پنجاب نوابزادہ چوھدری شیر علی خان صاحب کو بھی حلقے میں ترقیاتی کام کروانے پربھر پور خراج تحسین پیش کیا ۔ پورے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی فنڈز جو تقریباً 10 ارب بنتے ہیں وہ چیرمین واسا پنجاب نوابزادہ چوھدری شیر علی خان صاحب کو ملے ہیں اور ان فنڈز کا استعمال چیرمین واسا پنجاب نوابزادہ چوھدری شیر علی خان نے اپنے حلقہ کی عوام کی فلاع و بہبود کے لیے کیا ہے یہ کسی بھی حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہیں حلقہ PP4 تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کی عوام چیرمین ‎واسا پنجاب نوابزادہ چوھدری شیر علی خان کی کارکردگی سے بے حد خوش ہے میں ۔
آخر میں انہوں نے حلقہ PP4 تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کی عوام اور اپنی جانب سے PP-4 کے نمائندہ پر اعتما د کرنے پر مریم نواز شریف صاحبہ کا تہہ دل سے سے شکریہ ادا کیا ۔ ضلع اٹک کے تمام کارکنان خاص کر حلقہ PP4 کے ن لیگی کارکنان مریم نواز شریف صاحبہ کا ایک دفعہ تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جو آپ نے ہمارے عوامی نمائندہ نوابزادہ چوھدری شیر علی خان کو چیرمین واسا پنجاب کا عہدہ دیا ہے ضلع اٹک کے عوام ہمیشہ آپ کو سنہری حروف میں یاد رکھیں گے،اور احسان مند رہیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: