سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے اپنی جانب سے اہل وطن اور پوری امتِ مسلمہ کو عیدالفطر کی پرخلوص مبارکباد کے پیغامات دئیے ہیں ۔
1-ڈاکٹر محمد سعید کریم بیبانی، مدینہ المنورہ: عید الفطر کے مبارک موقع پر میں سب پاکبانوں کو عیدِ فطر کی مبارکباد دیتا ہوں۔ اللہ تعالی سبحانہ عزوجل آپ سب کے قیام و صیام اور اعمالِ صالحہ کو قبول فرمائے۔ اس موقع پر ہم وطنوں سے درخواست کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب میں قیام کے دوران یہاں کے قوانین کی پاسداری کریں اور کسی ایسے کام میں ملوث نہ ہوں جو ملک کی بدنامی کا باعث بنے۔
2-حاجی عثمان ، مکہ المکرمہ: معروف ڈائیورہیں ہر سال یوم استقلال اور یوم پاکستان پرجدہ کے سمندر میں یحیٰ اشفاق اور دیگر کے ساتھ مل کر پاکستان کا قومی پرچم لہراتے ہیں اور مبارکباد کا کیک کاٹتے ہیں۔ انھوں نے اپنی جانب جانب سے اہلِ وطن اور پوری امتِ مسلمہ کو عیدالفطر کی ڈھیروں مبارکباد پیش کی ہے۔ اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کی خوشیاں ہم سب کے لیے باعثِ رحمت بنائے اور امتِ مسلمہ کو اتحاد، امن اور خوشحالی سے نوازے۔
3-فہد چوہدری ، ڈائریکٹر، نیشنل واٹر کمپنی جدہ: تمام عالمِ اسلام اور بالخصوص پاکستانی کمیونٹی کو عید الفطر کی دلی مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے رمضان کے روزوں، عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے اور ہم سب کی زندگیوں میں خوشیاں، سکون اور برکتیں عطا فرمائے۔ پاکستانی قوم کے لیے خصوصی دعا ہے کہ اللہ ہمارے پیارے وطن کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔ ۔ مملکتِ سعودی عرب کے لیے بھی خصوصی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مقدس سرزمین کو اپنی حفاظت میں رکھے، اس کی قیادت کو سلامت رکھے اور اسے ہمیشہ امن، استحکام اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔
4-احسان ہاشمی:عیدالفطر محض ایک تہوار نہیں بلکہ صبر، قربانی، تقویٰ اور انسانیت کے عظیم اسباق کا عملی اظہار ہے۔ رمضان المبارک ہمیں بھوک اور پیاس کے ذریعے ان لاکھوں افراد کا احساس دلاتا ہے جو سال بھر محرومیوں کا سامنا کرتے ہیں۔ آج کا دن ہمیں اس بات کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ ہماری اصل خوشی اسی وقت مکمل ہوتی ہے جب ہم اپنے اردگرد موجود ضرورت مندوں، مساکین، یتیموں اور سفید پوش طبقے کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔
5- علی حسین جنجوعہ نے کہا آج کے دن ہمیں اپنے دلوں سے نفرتوں، رنجشوں اور اختلافات کو ختم کرکے ایک نئے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ یہی وہ وقت ہے جب ہم نہ صرف اپنے رشتوں کو مضبوط بنائیں بلکہ معاشرے میں اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔
6- ملک نصیر احمد ادارہ “فخر نیوز”: اس عید الفطر کے موقع پر تمام ذمہ داران، والدین اور اساتذہ سے اپیل ہے کہ وہ نئی نسل کی تربیت ایسے اصولوں پر کریں جو سچائی، دیانت داری، احترامِ انسانیت اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔ کیونکہ ایک مضبوط اور باشعور قوم ہی ترقی کی ضامن ہوتی ہے۔
ہم اپنے ان بہن بھائیوں کو بھی نہیں بھول سکتے جو اس وقت مشکلات، بیماری، یا دیگر آزمائشوں سے گزر رہے ہیں۔ عید کی حقیقی خوشی ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے میں پوشیدہ ہے۔ آئیں ان کے لئے دعا کریں اور حتی المقدور ان کی مدد کریں۔
7- غوث حسین جنجوعہ: اللہ تعالیٰ ہماری عبادات، روزے اور نیک اعمال کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ہمیں باہمی محبت اور اتفاق کی دولت سے نوازے، اور پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ کو امن، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے۔ عیدالفطر مبارک اور آپس میں محبت بانٹیں، خوشیاں بڑھائیں۔
8- غلام حسین جنجوعہ: یہ عید ہمیں اخوت، محبت، برداشت اور درگزر کا پیغام دیتی ہے۔
سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سےعیدالفطرکی مبارکباد کے پیغامات
















