Advertisement

معدنیات عوام کے لیے ریڈ لائن

بولان اکیڈمی کے تحت صوبے و خطے کے معدنی و ساحلی وسائل کے لئے اسٹریٹجک اور ڈیٹا بیس ورکنگ کے سلسلے میں دوسری نشست منعقد ہوئی اور بریفننگ سیشن منعقد کیا گیا، اس موقع پر مائنز ایکٹ ،ریکوڈک منصوبہ سپریم کورٹ میں مولانا عبد الحق بلوچ مرحوم کا کیس اور مستقبل کے لیے ضروری کردار و اقدامات کا جائزہ لیا گیا جس کی صدارت ممتاز محقق و سوڈان میں پاکستان کے سفیر اور آل پاکستان مائنز ایسوسی ایشن کے صدر میر بہروز خان ریکی نے کی جبکہ کلیدی مقرر امان اللہ کنرانی سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن و سابق ایڈووکیٹ جنرل تھے جنھوں نے اپنے طویل تجربات اور قریبی مشاہدات کی روشنی میں پچھلے تین چار عشروں میں معدنی وسائل اور امکانات و خفیہ سازشوں کے اوپر تفصیلی خطاب کیا جبکہ بولان اکیڈمی کے ڈائریکٹر و ماہر سماجیات عبدالمتین اخونزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ معدنیات لمحہ موجود میں ہمارے ریاست و عوام دونوں کے لئے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتے ہیں جسے درست طریقہ کار کے ساتھ ٹیکنکل بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ اشرافیہ اور مافیاز و نااہل دماغوں کے بجائے عام آدمی کے مفادات و حقوق کی ضمانت پیدا کی جائے۔
اکیڈمک و سائنسی بنیادوں پر استوار موقف اور مضبوط و توانا مزاحمت ہی قوموں و معاشروں کی مجموعی ہدف پورا کرسکتے ہیں ورنہ سطحی طور پر سوچنے کے باعث کمزور و حقیر مفادات و احساس کمتری کے باعث بلوچستان مضبوط وفاقی اکائی اور طاقتور معدنی وسائل و جغرافیائی اہمیّت رکھنے کے باوجود ٹیکنالوجی و ڈیولیپمنٹ سے محروم پسماندہ اور مافیاز و نااہل بیوروکریسی کے نرغے میں گھر چکا ہے۔
اس موقع پر بولان اکیڈمی کے سنئیر بورڈ ممبر و ممتاز لیجینڈ ٹرینر نثار موسیٰ دشتی ،ممتاز محقق و مصنف مولانا عبد الحق ہاشمی پاکستان مائنز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید فتح شاہ عارف ، میر محمد عاصم سنجرانی ، ڈاکٹر عطاء الرحمن اور جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری جنرل مرتضی خان کاکڑ نے اظہار خیال کیا جبکہ مائنز ایسوسی ایشن کے وفد میں سابق صوبائی وزیر محمد یونس ملازئی ، غلام مرتضی جوگیزئی ،حاجی گل محمد ترین ،شاہ خالد کاکڑ ، جلیل خان کاکڑ برات علی محمد جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر نعیم رند ،بولان اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹرز محمد فاروق کاکڑ صابر صالح ایڈووکیٹ محمد عثمان کاکڑ پروفیسر سلطان محمد کاکڑ اعجاز محبوب اقتدار احمد خان امان اللہ مینگل مصور خان پانیزئی ،شعیب بلوچ ،محمد عمران خان ارشاد احمد قاضی محمد عارف خان آزاد خان ناصر و عطاء الحق خدرزئی شریک ہوئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: