Advertisement

سعودی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد ندیم بابر کی مسرت خلیل سے ملاقات

بلا شبہ ندیم بابر کا شمار سعودی عرب کے مشہورکرکٹرز میں ہوتا ہے۔ وہ ایک ہمہ جہت کھلاڑی ہیں جو نہ صرف اپنی آل راؤنڈ کارکردگی سے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہیں بلکہ اپنی شخصیت اور اخلاق کی بدولت دلوں پر بھی راج کرتے ہیں۔
کرکٹ میں شاندار کارکردگی
ندیم بابر نے کرکٹ کے میدان میں کئی شاندار کارنامے انجام دیے ہیں۔ ان کی آل راؤنڈ کارکردگی ٹیم کے لیے ہمیشہ فائدہ مند رہی ہے۔ وہ نہ صرف ایک قابل اعتماد بلے باز ہیں بلکہ گیند بازی میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ ان کی حاضر دماغی اور تجربہ انہیں دیگر کھلاڑیوں سے ممتاز بناتی ہے۔ ان کا کرکٹ کیریئر سعودی عرب کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی نمایاں رہا ہے، جہاں انہوں نے قومی کرکٹ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔
بہترین اخلاق اور شاندار شخصیت
ندیم بابر اپنی کرکٹ مہارت کے ساتھ اپنی خوش اخلاقی اور شاندار شخصیت کے لیے بھی مشہور ہیں۔ وہ ہمیشہ دوسروں سے خندہ پیشانی سے ملتے ہیں اور اپنے رویے سے لوگوں کے دل جیت لیتے ہیں۔ ان کا نرم لہجہ، عاجزی، اور دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ ان کی شخصیت کو منفرد بناتا ہے۔
ندیم بابر کی خدمات
ندیم بابر نے کرکٹ کے ذریعے نہ صرف سعودی عرب بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کیا ہے۔ وہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین مثال ہیں اور انہیں کھیل کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف پہلوؤں میں کامیاب رہنے کی تحریک دیتے ہیں۔ ان کی خدمات اور کامیابیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔
کرکٹ کیرئیرکا ایک جائزہ
ندیم بابر نہ صرف ایک کامیاب کرکٹر ہیں بلکہ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔ ان کی کرکٹ کے میدان میں کامیابیاں اور ان کی شخصیت کے مثبت پہلو ہمیں یہ سکھاتے ہیں کہ زندگی میں صرف کامیابی ہی اہم نہیں، بلکہ اچھے اخلاق اور کردار بھی انسان کو کامیاب بناتے ہیں۔ وہ واقعی تعریف کے لائق ہیں اور ان کی کامیابیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ندیم بابر 27 فروری 1971 میں سندھ کے شہر کراچی پاکستان میں پیدا ہوئے۔ کمپری ہنسیو ہائی اسکول سے میٹرک کیا پھراسلامیہ کالج سے انٹرکر کے جامعہ کراچی سے گریجوائیشن کیا۔ اس کے بعد تلاش معاش کے سلسلے میں 1992 میں سعودی عرب آ گئے اور سعودی دارلحکومت ریاض کو اپنا مسکن بنایا۔ کرکٹ اپنے بڑے بھائی شہید محمد انورکو دیکھ کر شروع کی جو خود بھی بہت اچھے کرکٹر تھے۔ ندیم بابر دائیں کے اوپنگ بلے باز اور دائیں بازو کے فاسٹ میڈیم بولر ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹر سعودی عربیہ کے سابق کپتان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے کوالیفائیڈ کوچ محمد ندیم بابر کی پاکستان سعودی عرب اور دیگر ممالک کی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کارکردگی کا جائزہ محمد ندیم بابر کرکٹ کی نرسری کراچی میں 1971 میں پیدا ہوئے اور اپنے اسکول کرکٹ کا اغاز کمپری ہینسو ہائی اسکول سے کیا اور انٹر اسکول ٹورنامنٹ اور انٹر ڈسٹرک ٹورنامنٹ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اپنی ٹیم کو فائنل جتوایا جامع ملیہ کالج کی کپتانی کی اسلامیہ کالج اور نیشنل کالج کی جانب سے بھی انٹر کالجیٹ ٹورنامنٹ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا کراچی یونیورسٹی ٹورنامنٹ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور پاکستان یونیورسٹی کی ٹیم میں سلیکٹ ہوے۔ (جاری)

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: