Advertisement

محمد عامل عثمانی کے لئےدعائے صحت کی اپیل

سعودی عرب کے مقدس شہرمکہ المکرمہ جانا ہوا تو وہاں مقیم پاکستان کے سنیئرکہنہ مشق صحافی محمد عامل عثمانی سے ان کی قیام گاہ پرعیادت کا شرف حاصل ہوا۔

وہ کچھ دنوں وا ئرل انفیکشن کا شکار تھے۔ یقیناً، محمد عامل عثمانی کی شخصیت، ان کی صحافتی اور سماجی خدمات اور کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کی عکاسی کی جائے تومحمد عامل عثمانی صحافت اورسماجی خدمت کا روشن چراغ ثابت ہوں گے۔ محمد عامل عثمانی اپنی طبعیت کی ناسازی باعث اب اپنا وقت ریاضت کے لئےمخصوص کرلیا ہے۔ یہ عمل نہ صرف ان کی گہری روحانی وابستگی کا مظہر ہے بلکہ ان کی عاجزانہ عبادت گزاری کا آئینہ دار بھی ہے۔ اس موقع پران کی صحت و سلامتی کے لئےدعا کی گئی۔ اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں برکت ، صحت میں دوام عطا فرما کر سماجی اور صحافتی خدمات کا سلسلہ بحال رکھے آمین۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: