Advertisement

میرا برانڈ پاکستان ۔ لاہور میں کامیاب نمائش

کراچی میں دومرتبہ میرا برانڈ پاکستان کی کامیابی کے بعد اگست کی 14 اور 15 تاریخ کو لاہور میں بھی میرابرانڈ پاکستان کے عنوان سے ایکسپو سینٹر میں نمایش منعقد ہوئی ، یہ اس سلسلے کی تیسری نمایش تھی اور اس بات کی علامت بھی کہ میرا برانڈ پاکستان بھر میں مقبول ہورہا ہے اور اگلا قدم گوجرانوالہ میں ہوگا ، پاکستان بزنس فورم کراچی کی ٹیم خصوصی طور پر لاہور ایکسپو میں شریک ہوئی ،اس حوالے سے پاکستان بزنس فورم کراچی کے صدر سہیل عزیز نے لاہور میں میرا برانڈ پاکستان کے کامیاب انعقاد پر پاکستان بزنس فورم لاہور کے صدر تنویر الیاس اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور بتایا کہ اس نمایش میں 150 پاکستانی برانڈ شریک ہوئے ، میرا برانڈ پاکستان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بزنس فورم کراچی اپنی تیسری نمایش کو میگا ایونٹ کے طور پر منعقد کررہا ہے۔لاہور میں بھی لاکھوں لوگوں نے نمایش میں شرکت کی اور اب کراچی میں جنوری کے پہلے ہفتے میں یہ نمایش ہوگی ،ان نمایشوں کے بارے میں بزنس فورم کراچی کے جنرل سیکریٹری محمد عامر رفیح نے بتایا کہ صرف دونمایشوں کے نتیجے میں نئے بزنس مین اور کمپنیاں سامنے آئی ہیں اور انہوں نے اپنے کاروبار کو وسیع کیا ہے، ان نمایشوں کے نتیجے میں ملکی مصنوعات کی پیداوار اور برآمد میں بھی اضافہ ہورہا ہے ، تمام سرمایہ کار اور حکومتی ادارے سنجیدگی سے توجہ دیں تو پاکستانی برآمدات بہت تیزی سے بڑھ سکتی ہیں اور ملک آئی ایم ایف کے چنگل سے نکل سکتا ہے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: