جدہ میں سعودی عرب کے یوم الوطنی کی مناسبت سے اور پاکستان اور سعودی عریبیہ کے درمیان سٹریٹجک معاہدہ ہونے کی خوشی میں عبدالمالک، چیرمین پاکستان بزنس فورم کی جانب سے اسپینزر لاثانی ریاسٹورینٹ مدینہ روڈ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کی اعلیٰ شخصیات اور ممتاز کاروباری و سماجی رہنما بڑی تعداد میں شریک کی۔ پاک بزنس فورم کے صدر عقیل آرائیں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط مذہبی، ثقافتی اور تجارتی بنیادوں پر قائم ہیں۔ حالیہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے باہمی اعتماد کی ایک زندہ مثال ہے جو نہ صرف خطے کے استحکام میں کردار ادا کرے گا بلکہ کاروباری برادری کے لیے بھی نئے مواقع پیدا کرے گا۔
پاک بزنس فورم کے چیئرمین حافظ عبد الخالق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک، سعودی تعلقات امت مسلمہ کے اتحاد کی علامت ہیں۔ سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز نے بھی اپنے خطاب میں دونوں ممالک کے عوامی رشتے اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ سعودی وفد کی جانب سے بھی گرمجوشی سے اظہارِ خیال کیا گیا اور پاکستان کے ساتھ بردرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب میں چودھری ریاض گھمن، سردار اقبال یوسف ،چودھری مینرسندھو، یوسف الشریف، عبدل علی عامراور پاکستانی،سعودی کمیونٹی کی کئی نمایاں شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ میزبان عبدالخالق لک نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض انجم ورائج نے سر انجام دیئے۔ تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔
پاکستان بزنس فورم: سعودی دفاعی معاہدہ نیا سنگ میل ہے، مقررین کا خطاب
















