Advertisement

پاکستانی ڈاکٹرز کی جانب سےمیڈیکل کیمپ کا انعقاد

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے زیراہتمام سفارتخانہ پاکستان ریاض میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 2 سو سے زائد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کرکے نادار اور مستحق ہم وطنوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کیں ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق فری میڈیکل کیمپ میں 8 سو سے زائد مریضوں کو مفت ادویات کے ساتھ ساتھ الٹرا ساونڈ ؛ ای سی جی ؛ ایکسرے ؛ اور دیگر میڈیکل ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی اور مفت طبی مشورہ بھی دیئے گئے اس سال کے میڈیکل کیمپ کا فوکس پھیپھڑوں کے عالمی دن پر پھیپھڑوں کی نشوونما اور ان کو صحت مند رکھنے کے لیے آگاہی دینا تھا اس موقع پر سفیر پاکستان احمد فاروق نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بہترین خدمت خلق ہے جس سے دیار غیر میں مقیم ہم وطنوں کو بہتر طبی سہولت فراہم ہوتی ہیں پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر اسد رومی کا کہنا تھا کہ 2010 سے ہر چھ ماہ کے بعد فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ دیار غیر میں مقیم ہم وطنوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں اپنے ہم وطنوں کی خدمت ہی ہمارا منشور اور مشن ہے ڈاکٹر اسد رومی کا مزید کہنا تھا کہ سفارتخانہ پاکستان میں موجود کلینک بھی پورا سال مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کرتا ہے پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی پوری ٹیم جذبہ خدمت سے سر شار ہو کر یہ سلسلہ جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہے فری میڈیکل کیمپ میں آنے والے دیگر افراد نے بھی فری میڈیکل کی سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈاکٹرز گروپ سعودی عرب میں انسانیت کی بہت بڑی خدمت کر رہا جو قابل ستائش ہے جس پر ہم پوری ٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: