پاکستان بزنس فورم (کراچی چیپٹر) اور گرو سیف پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں SMEs کے فروغ اور استحکام کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر باضابطہ دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ PBF کراچی سیکریٹریٹ آفس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران طے پایا۔
یہ معاہدہ پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے صحت، تحفظ اور ماحولیاتی اصولوں کو اپنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ گرو سیف پرائیویٹ لمیٹڈ اپنے تجربے اور مہارت کے ذریعے SMEs کو قانونی اور سماجی تقاضوں کے مطابق چلنے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ترقی دینے میں معاونت فراہم کرے گا۔تقریب کے دوران مقررین نے اس معاہدے کو پاکستان کی معیشت کے استحکام اور SMEs کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ اس موقع پر پاکستان بزنس فورم کراچی کے عہدیداران اور گرو سیف پرائیویٹ لمیٹڈ کے نمائندگان نے شرکت کی۔پاکستان بزنس فورم کراچی کے نمائندے نے کہا کہ یہ معاہدہ ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم پاکستان میں SMEs کے لیے ایک محفوظ، پائیدار، اور ترقی یافتہ کاروباری ماحول فراہم کریں گے، جو نہ صرف معیشت بلکہ برآمدات کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔”
گرو سیف پرائیویٹ لمیٹڈ کے ترجمان نے کہا: ’’ہماری اولین ترجیح SMEs کو عالمی معیار کے مطابق صحت، تحفظ، اور ماحولیاتی اصولوں کے تحت چلانے میں مدد دینا ہے، تاکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ترقی کر سکیں۔‘‘
اس شراکت داری کے ذریعے ایس ایم ایز کے لیے صحت، تحفظ اور ماحولیاتی معیار کو یقینی بنایا جائے گا ۔ان کے لئیے قانونی اور سماجی تقاضوں پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا۔کاروباری برادری کو بین الاقوامی سرٹیفیکیشن اور مارکیٹ تک رسائی میں مدد فراہم کی جائے گی۔ جس سے پاکستان کی برآمدات اور معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی ۔
یہ معاہدہ SMEs کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے اور کاروباری برادری کو مزید مستحکم کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
پی بی ایف اور گرو سیف میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
