Advertisement

مسلم لیگ ن سعودی عرب ابہا ریجن کا شاندار جشنِ آزادی پروگرام

مسلم لیگ ن سعودی عرب ابہا ریجن نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا، جس نے شرکا کے دل جیت لیے۔ تقریب میں شرکت کے لیے فخر اوورسیز صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب شیخ سعید احمد اپنے صاحبزادے حمزہ سعید شیخ کے ہمراہ خصوصی دعوت پر ریاض سے ابہا پہنچے۔

اس موقع پر سفارتخانہ پاکستان کے نمائندہ سرفراز احمد اور مسلم لیگ ن خواتین ونگ سعودی عرب کی جنرل سیکرٹری خدیجہ ملک بھی مکہ مکرمہ سے خصوصی طور پر شریک ہوئیں ۔ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے شیخ سعید احمد نے تحریکِ پاکستان کے عظیم اکابرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا “14 اگست محض ایک تاریخ نہیں بلکہ قربانیوں، جدوجہد اور عزم و حوصلے کی وہ روشن داستان ہے، جس کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں کو آزاد مملکت کی شکل میں پاکستان نصیب ہوا۔ ہمیں اس دن کی اصل روح کو سمجھتے ہوئے سوچنا چاہیے کہ آج ہم کہاں کھڑے ہیں اور اپنے وطن کے لیے کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں رہتے ہوئے ہمیں سعودی قوانین کا مکمل احترام کرنا چاہیے اور اپنے وطن عزیز کی مثبت و مثالی تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنی چاہیے۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاکستان اور اپنی جماعت کا ساتھ دینا ضروری ہے۔ تقریب سے سرفراز احمد، خدیجہ ملک اور مسلم لیگ ن ابہا ریجن کے دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر چئیرمین راجہ فواد، وائس چیئرمین حسن رضا، صدر رانا شاہد اقبال، سینئر نائب صدر چوہدری علی گل، نائب صدر محمد قیوم رانا، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ارشد چھینہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت رحمن، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری صدیق جٹ، انفارمیشن سیکرٹری عمر فاروق اور جوائنٹ سیکرٹری وسیم عباسی سمیت کثیر تعداد میں مسلم لیگی کارکنان موجود تھے۔ تقریب میں جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا اور دیارِ غیر میں سماجی کردار ادا کرنے پر اعزازی شیلڈز پیش کیں، جبکہ خدیجہ ملک کو بھی اعزازی شیلڈ دی گئی۔ آخر میں شیخ سعید احمد نے ابہا ریجن کے تمام عہدیداروں کو پارٹی کے لیے خدمات، مسلم لیگ ن ابہا ریجن کی جانب سے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور صدر رانا شاہد اقبال و ان کی ٹیم کی طرف سے شرکا کے لیے شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔”

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: