چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی جانب سے تیار کردہ مثالی بیک اپ پلان کی بدولت عیدالضحی کے تینوں دن بروقت آلائشیں اٹھانے کا کام کامیابی سے ہمکنار رہا ،صاف ستھرا صفورا ٹاؤن کے سلوگن کو منتخب بلدیاتی نمائندگان ،افسران وعملے نے عملی طور پر کامیاب بنایا،شکایتی مراکز/کیمپس مکمل طور پر فعال رہے جہاں شکایات کے ازالے کو دس منٹ میں یقینی بنایا گیا،عیدالضحی میں آلائشیں اٹھانے کے بعد صفورا ٹاؤن میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے.
چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے عیدالضحی کے تینوں دن از خود دورے کرکے آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے کام کا معائنہ کیا جبکہ شکایتی مراکز پر انہوں نے بذات خود شکایتیں وصول کرکے متعلقہ افسران کو ان کے حل کی ہدایت کی.
اس دوران انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بروقت آلائشیں اٹھانے کے بہترین انتظامات کو صفورا ٹاؤن نے عملی طور پر کامیاب بنایا جس پر صفورا ٹاؤن کے منتخب بلدیاتی نمائندگان،افسران وعملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،صفورا ٹاون کے مکینوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کا جو عزم کیا تھا الحمداللہ وہ کامیاب رہا انہوں نے کہا کہ جس طرح عیدالضحی میں شب وروز خدمات سر انجام دیکر عوام کو جو ریلیف پہنچایا گیا ہے وہ قابل تعریف ہے ،ہم نے تہیہ کررکھا ہے کہ کام کسی کا بھی ہو ،صفورا ٹاون کے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں گے ،عیدالضحی ایک بڑا اور چیلنجنگ ٹاسک تھا جس پر صرف سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ پر انحصار نہیں کیا جاسکتا تھا اسی لئے بیک اپ پلان تیار کیا جو بہترین ثابت ہوا انہوں نے وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ ،فوکل پرسن محمد وقار،ایڈمنسٹریٹیو افسر حافظ عبداللہ سمیت دیگر افسران وعملے کی کاوشوں کو بھی زبردست الفاظ میں سراہا۔
صفورا ٹاؤن میں مثالی بیک اپ پلان کی بدولت عیدالاضحیٰ آپریشن کامیاب
