کراچی: جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی جانب سے سچل گراؤنڈ میں ایک روزہ ملاکھڑے نے ایک مرتبہ پھر دھوم مچادی ملاکھڑے کے آغاز سے قبل چئیرمین صفورا ٹاؤن نے میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو ودیگر کے ہمراہ ٹاؤن آفس پر پرچم کشائ کی جبکہ سچل گراؤنڈ پر شرکاء نے قومی ترانہ پر ملک سے والہانہ محبت کا اظہار کیا.
جشن آزادی ملاکھڑے کا افتتاح سینیٹر وقار مہدی اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی ،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند نے چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی ودیگر معززین کے ہمراہ کیا جبکہ انعامات کی تقسیم سینیٹر نثار احمد کھوڑو نے سر انجام دی .
سینیٹر نثار احمد کھوڑو نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری آن بان اور شان ہے،آزادی بہت بڑی نعمت ہے جس کی ہم سب کو قدر کرنی چاہیئے،انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص سندھ کے ثقافتی کھیل ملاکھڑے کے فروغ کیلئے صفورا ٹاؤن نے اچھا قدم اٹھایا ہے عوام کا رش اس بات کی عکاسی کر رہا ہے کہ لوگ اس سے بھرپور طریقے سے مستفید ہو رہے ہیں.
سینیٹر وقار مہدی نے اس موقع پر کہا کہ جشن آزادی پاکستان کے موقع پر صفورا ٹاؤن کی جانب سے قدیم ثقافتی کھیل کے انعقاد پر عوامی دلچسپی اور جوش وخروش دیکھ کر بہت خوشی ہوئ،بہترین ملاکھڑے کا پروگرام منعقد کرنے پر چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے جشن آزادی کے موقع پر ملاکھڑے نے جشن آزادی کا لطف دوبالا کردیا ہے ،صفورا ٹاؤن نے ایک مرتبہ پھر ملاکھڑے کا انعقاد کرکے ملاکھڑے کو جلا بخشی ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند نے بھی ملاکھڑے کے انعقاد کو زبردست الفاظ میں سراہا.
چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے اس موقع پر کہا کہ الحمداللہ ایک مرتبہ پھر کامیاب ملاکھڑے کا پروگرام منعقد کرنے میں کامیاب رہے ،گزشتہ رات کو اسی گراؤنڈ پر سندھ حکومت کے جشن آزادی کے پروگرام کی بڑی اسکرین پر لائیو کوریج کے ساتھ شرکاءکو مفت مہندی ،فیس پینٹنگ،بیجز ودیگر اشیاء فراہم کیں اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور ملاکھڑے کا پروگرام اگلے روز رکھا گیا جس میں معروف ملھ پہلوانوں کے ساتھ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کرکے اسے پہلے سے زیادہ کامیاب بنایا ان شاء اللہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ اس قسم کے ایونٹس مستقبل میں بھی منعقد کرتے رہیں گے.
بعدازاں ملھ پہلوانوں کے درمیان مختلف مقابلوں کے بعد ملاکھڑے میں کامیاب پہلوانوں میں سینیٹر نثار احمد کھوڑو نے انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ مہمانان گرامی میں چئیرمین صفورا ٹاون راشد خاصخیلی ،وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ ،میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو ودیگر معززین نے سندھ کی ثقافتی اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کئے گئے.
پروگرام میں وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ،میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو ،چئیرمین اسٹیبلشمنٹ کمیٹی صفورا ثاقب راجپوت ،آصف خان ،ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی کراچی آصف خان ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساند ،جنرل سیکریٹری ریاض بلوچ ،نائب صدر مزمل قریشی ودیگر پی ایس کے عیہدیداران سمیت صفورا ٹاون کے افسران اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی.
صفورا ٹاؤن میں جشن آزادی ملاکھڑا ایک مرتبہ پھر چھا گیا
