سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن-کنزا انڈر-19 بوائزاینڈ گرلزکرکٹ چمپیئن شپ کی تقریب تقسیم انعامات ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) گراؤنڈ پر منعقد ہوئی۔ جس میں سعودی جنرل اٹھارٹی آف میڈیا ریگولیشن سے رجسٹرڈ سینئرصحافی سید مسرت خلیل، انٹرنیشنل امپائرکاشف مرزا، ڈبلیو پی سی اے کے جنرل سیکریٹری سہیل شاہ اور دیگر نے فاتح، رنرزاپ ٹیموں اور بہترین کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کئے ۔
ٹورنامنٹ کی بہترین بلے باز: اریدہ (پی آئی ایس جے رحاب (گرلز) – 90 رنز
ٹورنامنٹ کی بہترین باؤلر: رومیصا (پی آئی ایس جے رحاب (گرلز) 3 وکٹیں
پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: نجوا (آئی آئی ایس جے (گرلز) 72 رنز اورتین وکٹیں۔
گرلزامپائرایوارڈ: دانیہ عروش کو انعامات ملے۔
تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ ناظم تقریب ڈبلیو پی سی اے کے سینئرایگزیکیٹو ممبرڈاکٹر سید ضیاء الدین نے مہمانوں، کھلاڑیوں، ٹیچروں اوروالدین کوخوش آمدید کہا۔ انھوں نے ٹورنامنٹ کی شاندار کامیابی پرسعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کی اسٹریٹجک رہنمائی ، ڈبلیو پی سی اے ایگزیکیٹو ممبرز، مرکزی اسپانسرکنزا، شریک اسپانسرز شاداب ہوٹل، ٹِکا بائزاوراندومی کا شکریہ ادا کیا اس کے علاوہ اسکولز کے پرنسپل صاحبان، ٹیچروں کے تعاون اورایونٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی جن میں جاوید احمد (یوتھ ڈویلپمنٹ انچارج اور کوآرڈینیٹر)، سہیل شاہ (سینئر کور ایگزیکٹو کمیٹی)، کاشف مرزا بیگ (امپائرنگ کمیٹی کے سربراہ)، محمد رفیع اللہ (لاجسٹکس)، رضا کارانہ خدمات پرماجد صدیقی، ظفراوردیگر کی لگن اور شب وروز محنت کو سراہا۔ انھوں نے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی پرامانہ جدہ اور بلدیہ جدہ کے تعاون کا بھی بہت شکریہ ادا جس نے گراؤنڈ کے اطراف میں تعمیراتی کام کے باعث گراؤنڈ میں داخلے کی بندش کو ختم کرنے میں بھرپور تعاون کیا۔ انھوں نے کہا شہر جدہ میں شائقین کرکٹ کی سب سے بڑی اورقدیم کرکٹ تنظیم ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) کے گراؤنڈ گذشتہ دنوں کچھ وقت کے لیے بندش کا شکار ہوگئے تھے۔ جس پرشائقین کرکٹ مایوس اور فکر مند تھے۔ لیکن ڈبلیو پی سی اے کے ممبران نے جنرل سیکریٹری سہیل شاہ کی سربراہی میں بلدیہ جدہ کے تعاون سے اس بندش کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہا دراصل اس بندش کے خاتمہ کا حقیقی سہرا ڈبلیو پی سی اے کی پوری ٹیم اور کھلاڑیوں کے سر ہے جنہوں نے شہر میں کھیلوں بالخصوص کرکٹ کی سرگرمیوں کو جاری رہنے کےلئے ڈبلیو پی سی اے کے ساتھ دلچسی اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے کہا یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جب نیت خالص ہو اور مقصد نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنا ہو تو ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے۔ ان کی بدولت شہر میں کھیلوں کی فضا دوبارہ زندہ ہوگئی ہے اور اب کھلاڑیوں کے چہروں پر خوشی لوٹ آئی ہے۔ آخر میں انھوں کہا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے میئرجدہ کے خلوص، تعاون اور خدمت کے جذبے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ ان کا یہ جذبہ ہمیشہ قائم و دائم رہے، اور وہ اسی طرح کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی رہنمائی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ آخر میں جاوید احمد (یوتھ ڈویلپمنٹ انچارج اور کوآرڈینیٹر) نے سب کا شکریہ ادا کیا۔














