چوہدری خالد رشید
چیئرمین پاک سعودی فرینڈ شپ فورم
سعودی عرب کا یوم الوطنی تمام پاکستانیوں میں جوش خروش سے منایا جارہا ہے۔ یہ سعودی عرب کا 95 واں یوم الوطنی منایا جارہا ہے۔ پا ک سعودی فرینڈ شپ فورم کے تمام ساتھیوں کی طرف سے تمام سعودی عرب کی عوام اور خاص کر ولی عہد محمد بن سلمان اور ملک سلمان بن عبدالعزیز ال سعود سب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں اور الله تعالی اس ملک اور پوری قوم کو ہمیشہ سلامت اور خوش رکھے امین۔ اللہ پاک دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین، ہم سب پاکستانی اپنے سعودی بھائیوں کے شانہ بشا نہ ہمیشہ کھڑے رہیں گے انشاءالله پاک سعودی زندہ باد۔
سماجی شخصیت ناصرحبیب
سعودی عرب میں معروف سماجی کاروباری شخصیت مرکزی چیئرمین پاک سعودی فرینڈ شپ فورم ناصر حبیب نے حالیہ پاکستان سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے امت مسلمہ کیلئے ایک سنگ میل ہے یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا پوری مسلم دنیا کے لئے باعث فخر ہے حرمین شریفین کا تحفظ ہر پاکستانی اپنے لئے باعث سعادت سمجھتا ہے ناصر حبیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے مابین اسڑیجٹک باہمی ، دفاعی معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عملی اظہار ہے یہ معاہدہ نہ صرف دفاعی تعاون کو فروغ دے گا بلکہ دونوں ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے گا یہ معاہدہ اس حقیقت کا مظہر ہے کہ مسلم دنیا جب اتحاد اعتماد اور مشترکہ مفادات کے اصولوں پر کھڑی ہوتی ہے تو عالمی سطح پر ایک مثبت اور طاقتور پیغام دیتی ہے ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے اپنی عملی قیادت بصیرت اور متوازن حکمت عملی سے سعودی قیادت کا اعتماد حاصل کیا اور پاکستان کو ایک مضبوط اور ذمہ دار شرکت دار کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا ناصر حبیب نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پاکستان اور سعودی عرب کا یہ تعاون نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے لئے ترقی خوشحالی اور امن کا ضامن ہو گا ناصر حبیب نے پاک سعودی دفاعی معاہدہ پر پوری قوم اور سیاسی و عسکری قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یقینا یہ دفاعی معاہدہ طے پانا پاکستان کی عسکری قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے دونوں اسلامی ممالک امن کے علمبردار ہیں، اس معاہدے سے نئے دور کا آغاز ہوگا اور عالمی برادری کو ایک مثبت پیغام ملا ہے۔
محترمہ ثروت رحمٰن
ریاض میں مقیم محترمہ ثروت رحمٰن نے سعودی قومی دن کے پُرمسرت موقع پر اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ یہ خوبصورت قوم، اتحاد، ترقی اور فخر کے ساتھ چمکتی رہے۔ ویژن 2030 کے تحت ایک روشن مستقبل کی تعمیرکرتے ہوئے اپنے ورثے کا احترام کرتی رہے۔
سعودی یوم الوطنی پرپاکستانی کمیونٹی کااظہارِ مسرت و مبارکباد
















