Advertisement

الخبرمیں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس

الخبر میں ایک عظیم الشان اور پروقار سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس نے روحانی کیف و سرور کی فضا قائم کر دی۔
اس تقریب میں پاکستان کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات، بزنس فورم، ٹیلنٹ انٹرنیشنل، پاکستان ایگزیکٹو فورم، پاکستان پیرینٹس گروپ اور ایمبیسی کے نمائندگان، مذہبی اسکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
دمام سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا خطبہ استقبالیہ پاکستان فورم کے روحِ رواں محمد یعقوب سیفی نے پیش کیا بعد ازاں ارشد سلطان نے نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ پر ایک جامع ڈاکومنٹری پیش کی جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر علیم صدیقی نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک کامل اور آفاقی منشورِ حیات ہے۔ حضور اکرم ﷺ نے اپنی حیاتِ مبارکہ میں عدل، مساوات، بردباری، رحم دلی، رواداری اور خدمتِ انسانیت کی وہ مثالیں قائم کیں جو رھتی دنیا تک یاد رھیں گی۔ شرکاء نے اس پُراثر اجتماع کو پاکستان کمیونٹی الخبر کی ایک یادگار اور مثالی کاوش قرار دیتے ہوئے منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: