پاکستان بزنس فورم کراچی چیپٹر کے سال 2025 تا 2027 کیلئے سہیل عزیز صدر منتخب ہوگئے ،سہیل عزیز نے مشاورت کے بعد اپنی کابینہ کا تقرر کردی، جس کے مطابق محمد عامر رفیح جنرل سیکریٹری، عبدالواحد غوری سینئیر نائب صدر،ریحان اقبال مگوں اور سید عمیرالدین نائب صدور، منصور نوید جوائنٹ سیکریٹری، ذکر محنتی سیکریٹری فنانس اور بلال گوہر سیکریٹری اطلاعات ہونگے جبکہ احتشام نقوی ،صدر یوتھ ونگ ہونگے۔
اس سے قبل پاکستان بزنس فورم کراچی نے اپنا اجلاس عام منعقد کرکے گزشتہ دوسالہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ دوسال کے لئیے کراچی چیپٹر کے صدر کے انتخاب کا عمل مکمل کیا ۔ پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) کراچی چیپٹر نے اپنے اجلاس عام میں 2023-2025 کی کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔پروگرام کا آغاز پی بی ایف کے جنرل سیکرٹری، عامر رفیح نے اپنے مخصوص انداز میں کیا۔ صدر پی بی ایف، کراچی ،سہیل عزیز نے گرمجوش انداز میں اظہار تشکر کیااور پی بی ایف کراچی کی سابقہ شاندار کوششوں کو سراہا۔ پی بی ایف کراچی کے مشیر عبدالرحمن فدا نے پی بی ایف کراچی کی ٹیم کی عمدہ کاوشوں کو سراہا اور ووٹنگ کے عمل کی شفاف طریقے سے نگرانی کی۔ محمد حسین محنتی نے مثبت سمت میں کاروبار کے لیے ممکنہ مواقع پر اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔اور دعاکرائی۔ میزبانی پی بی ایف کراچی کے جوائنٹ سیکرٹری، سید عمیرالدین حسین نے کی۔ اس موقع پر مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
سہیل عزیز دو سال کیلیے بزنس فورم کراچی کے صدر ہوگئے















